میزان بینک نے وثاق پلیٹ فارم کوڈاؤلینس ڈسٹری بیوٹرز کیلئے مرابحہ پر مبنی فنانسنگ کے ذریعے توسیع دے دی

کراچی: پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک نے حبل کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ڈیجیٹل سپلائی چین فنانسنگ پلیٹ فارم وثاق کو توسیع دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس توسیع کے تحت پاکستان کی معروف ہوم اپلائنس کمپنی ڈاؤلینس کے ساتھ مرابحہ پر مبنی نئی فنانسنگ متعارف کرائی ہے۔

 

اس جدید اقدام کے ذریعے ڈاؤلینس کے ڈسٹری بیوٹرزاب ڈاؤلینس سے براہِ راست انونٹری پروکیورمنٹ کیلئے فوری، ڈیجیٹل اور شریعہ کے مطابق فنانسنگ حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ سہولت ڈسٹری بیوٹرز کی لیکوڈیٹی کو مضبوط بنانے، سپلائی چین کے آپریشنز کو موئثر اور ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کاروباری ترقی کو فروغ دینے کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے۔

 

وثاق پلیٹ فارم دستی مفاہمت اور طویل منظوری کے مراحل کو ختم کرکے فنانسنگ کے عمل کو تبدیل کردیتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایک مکمل طورپر ڈیجیٹل، شفاف، موئثر اور ڈیٹا پر مبنی فنانسگ کا تجربہ فراہم کرتاہے۔

 

 معاہدے پر دستخط کی تقریب میں میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامر علی،میزان بینک کے گروپ ایگزیکٹو سید تنویر حسین، ڈاؤلینس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر احسن خان، ڈاؤلینس پاکستان کے چیف فنانشل آفیسر فرحان اکرم اور حبل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمیر بن احسن نے شرکت کی۔

 

اس موقع پرمیزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامر علی نے اس اقدام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ شراکت داری حقیقی معاشی سرگرمیوں میں شریعہ کے مطابق فنانس کو مرکزی حیثیت دینے کے میزان بینک کے عزم کی عکاسی ہے۔ حبل اور ڈاؤلینس کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم یہ ثابت کررہے ہیں کہ ڈیجیٹل سپلائی چین فنانسنگ زیادہ شفاف، موثر اور ہر حجم کے کاروبار کیلئے قابلِ رسائی ہوسکتی ہے۔ ہم اس اقدم کو پاکستان کی سپلائی چینز کو جدید بنانے اور شریعہ کے مطابق مالیاتی سلوشنز کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم سمجھتے ہیں۔

 

اس موقع پر حبل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمیر بن احسن نے کہاکہ ڈاؤلینس کا ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک پاکستان کے سب سے فعال اور وسیع نیٹ ورکس میں سے ایک ہے جس کیلئے تیز رفتار فنانسنگ کی ضرورت ہے اور وثاق اسی ضرورت کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے تیار کیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ میزان بینک کے اعتماد اور ڈاولینس کے ڈیجیٹائز یشن کے وژن کے ساتھ ہم ایک ایسا فنانسنگ ماڈل تشکیل دے رہے ہیں جو مارکیٹ کی رفتارسے ہم آہنگ ہو۔ یہ پاکستان کی سپلائی چین کے منظر نامے کیلئے ایک اہم سنگِ میل ہے جواس بات کی بھی عکاسی ہے کہ بڑے پیمانے پر فنانسنگ  شریعہ کے مطابق جدید، فوری اور مکمل طورپر ڈیٹا پرمبنی ہوسکتی ہے۔

 

اس موقع پر ڈاؤلینس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر احسن خان نے کہاکہ ہمارے ڈسٹری بیوٹرز ہمارے کاروبارکی بنیاد ہیں۔ یہ نیا فنانسنگ پروگرام انہیں زیادہ اسٹاک رکھنے اور مارکیٹ ڈیمانڈ کو پورا کرنے کیلئے اعتماد فراہم کرے گا۔اس پروگرام کے ذریعے ہمارے شراکت دار لیکویڈیٹی چیلنجز کے بغیر اپنے کاروبار کوتوسیع دے سکیں گے جس سے تمام اسٹیک ہولڈرز کوکا فائدہ ہوگااور ڈاؤلینس کی ملک بھر میں موجودگی مزیدمستحکم ہوگی۔

0/کمنٹس: