ان دنوں عامت لیاقت کےستارے مخالف سمت چل رہے ہیں۔ جعلی ڈگریوں، صلاحیت کے باوجوڈ ٹیلی ویژن انڈسٹری میں ناکامی اور ناکام سیاست کے بعد اب عائلی زندگی میں بھی شدید ناکامی سے دوچارہیں۔
مشہور اینکر اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ بھی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی۔ عامر لیاقت پر ڈرگز کے استعمال کا الزام بھی لگا دیا۔ کہتی ہیں عامر بد ترین تشدد کرتےہیں اور رات بھر جگائے رکھتے ہیں اورکھانا بھی نہیں دیتے۔
پاکستان کے مشہور اینکر اور معروف سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی بھی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عامر لیاقت کی بیوی دانیہ شاہ نے بہاولپور کی عدالت میں تنسیخ نکاح، حق مہر اور خرچہ نان نفقہ کا دعویٰ دائر کیا ہے، جس پر عدالت نے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔
دانیہ شاہ نے اپنے شوہر عامر لیاقت حسین کے حوالے سے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ ان کا شوہر عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے، وہ نشے میں دھت ہوکر مجھے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے، عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے، اور حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے، جب کہ عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔
ایک تبصرہ شائع کریں