ایزی پیسہ صارفین اب 100 سے زائد کرنسیوں میں سرحد پار ادائیگیاں کرنے اور دنیا کے 100 سے زیادہ ممالک سے ترسیلاتِ زر براہِ راست اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹس میں وصول کر سکیں گے۔
اس اہم پیش رفت کا اعلان ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی ڈیجیٹل بینکنگ آپریشنز کی پہلی سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی جانب سے اس موقع پر مقامی ہوٹل میں اسٹیک ہولڈرز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں وفاقی وزرا، پالیسی سازوں، ریگولیٹرز، کاروباری شخصیات اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
تقریب کی میزبانی بورڈ چیئرمین عرفان وہاب خان، اینٹ انٹرنیشنل کے صدر ڈگلس فیگن اور ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانزیب خان نے کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے ایزی پیسہ کو ڈیجیٹل بینک کے طور پر ایک سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق ڈیجیٹل معیشت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے مربوط اور ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مؤثر پالیسی سازی کے لیے ڈیجیٹل فنانس کے ماہرین کی شمولیت ناگزیر ہے اور کیش لیس معیشت کے عملی فوائد کو عوام کے سامنے لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے مطابق سال 2025 کے دوران ایزی پیسہ پلیٹ فارم کے ذریعے 3.8 ارب سے زائد ٹرانزیکشنز ہوئیں، جن کی مجموعی مالیت 15 کھرب روپے سے تجاوز کر گئی۔
ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق ڈیجیٹل لین دین اب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے تقریباً 11 فیصد کے برابر ہو چکے ہیں۔
ایزی پیسہ نے بتایا کہ اس وقت ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی ایزی پیسہ صارف ہے، جبکہ مجموعی صارفین میں خواتین کی نمائندگی 31 فیصد ہے، جو ڈیجیٹل مالی شمولیت اور خواتین کی مالی خودمختاری کے فروغ میں ایزی پیسہ کے کردار کو ظاہر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیٹ میٹرنگ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی
اس موقع پر اینٹ انٹرنیشنل کے ورلڈ فرسٹ پلیٹ فارم کے ساتھ ایزی پیسہ کی شراکت داری کے آغاز کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا۔
اس شراکت داری کے تحت ایزی پیسہ صارفین اب 100 سے زائد کرنسیوں میں سرحد پار ادائیگیاں اور دنیا کے 100 سے زیادہ ممالک سے ترسیلاتِ زر براہِ راست اپنے اکاؤنٹس میں وصول کر سکیں گے۔
اس اقدام سے خلیجی ممالک، برطانیہ اور امریکا جیسے روایتی ترسیلاتی راستوں سے آگے رسائی ممکن ہو گی، جبکہ فری لانسرز، برآمد کنندگان اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو تیز، محفوظ اور آسان مالی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔
ایزی پیسہ کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے اور ملکی ڈیجیٹل معیشت کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں