کراچی کی نوجوان خاتون عائشہ نے اپنی چار سالہ بیٹی مرحا کی سالگرہ منفرد انداز سے منانے کا فیصلہ کیا۔ عائشہ نے سوچا کہ کچھ ایسا انوکھا کام کیا جائے کہ اس سالگرہ کی تقریب کے لمحات ہمیشہ کے لیے یادگار بن جائیں۔ مرحا بالکل شوخ بچی ہے جیسے اسکا کا پسندیدہ ڈزنی کردار "موآنا" ہے۔ مگر جب گرمی کی شدت 40 ڈگری سے بھی اوپر جا پہنچی اور مقامی مارکیٹ میں پارٹی کا سامان دستیاب نہ ہو یا پھر بہت مہنگا ہو، تو پھر عائشہ نے ٹیموکا رخ کیا ۔ ٹیموایک بین الاقوامی آن لائن پلیٹ فارم ہے جو کم قیمت اور تخلیقی اشیاء کے لیے جانا جاتا ہے۔ عائشہ کا خواب جو صرف ایک خیال تھا، اب حقیقت کا روپ دھار چکا تھا اور انہوں نے کامیابی سے ایک رنگا رنگ، موآنا تھیم والی بیچ پارٹی میں اپنی بیٹی کی سالگرہ منائی ۔
گرمی میں قریبی رشتہ داروں کا شہر کے فلیٹ میں آنا کوئی اچھا آپشن نہ تھا، اس لئے عائشہ نے ہاکس بے پر ایک بیچ ہاؤس بک کر لیا، اور اسے ایک دن کے لیے موآنا کے خیالی جزیرے میں بدل دیا۔ ان کا اصل چیلنج کم خرچ میں خوبصورت سجاوٹ کا انتظام تھا۔
عائشہ بتاتی ہیں، "میرے ذہن میں پارٹی کی پوری تھیم کا تصور موجود تھا، لیکن جب سامان تلاش کیا تو ہر دکان سے مایوسی ہوئی۔ یا تو ویسا کچھ سامان ملا نہیں یا انکی قیمتیں بے حد زیادہ تھیں، خاص کر بچوں کی پارٹی کے حساب سے۔"
ابھی سالگرہ میں چند ہفتے باقی تھے کہ ایک دوست نے ٹیمو سے سامان منگوانے کا مشورہ دیا ۔ یہ وہی پلیٹ فارم ہے جس نے حال ہی میں پاکستان میں آپریشنز کا آغاز کیا ہے۔ ایک سروے رپورٹ کے مطابق ٹیمو کی عالمی سطح مقبولیت کا سبب اسکی کم قیمت اور وسیع رینج ہے۔
عائشہ نے جیسے ہی ٹیموپر سرچ کرنا شروع کیا، تو وہ حیرت میں ڈوب گئیں ۔ ہر وہ چیز جو انہوں نے سوچ رکھی تھی، ان کے سامنے موجود تھی: ناریل کے شیل والے کپ، پام لیف جیسے ٹیبل میٹس، ہلکے رنگ کے غبارے سمیت سب کچھ موجود تھا، ایسا سامان جو ایک عام سے بیچ ہاؤس کو بچوں کی بہترین تفریحی مقام میں بدل دے اور جہاں بچے اور مہمان اس خیالی جزیرے سے محظوظ ہوں۔
عائشہ نے بتایا، "مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کہ سب کچھ اتنا سستا اور معیاری سامان تھا۔ بیٹی کی سالگرہ پلان کرنا اتنا آسان ہو جائے گا، کبھی سوچا نہ تھا۔"
پارٹی کا سب سے خاص لمحہ وہ تھا جب مرحا اس تقریب میں موآنا جیسا لباس پہن کر داخل ہوئی ۔
عائشہ نے بتایا، "میں نے ٹیمو سے ایسا لباس ڈھونڈا جو بالکل موآنا کردار جیسا ہو۔ اس کا ریڈ ٹاپ، باریک کشیدہ کاری والا اسکرٹ، اور ایک خوبصورت پھول تلاش کیا جو میں نے مرحا کے بالوں میں لگایا۔ تو وہ منظر پورا مکمل ہو گیا۔"
پارٹی سجاوٹ سے آگے بڑھ کر عائشہ نے ننھے مہمانوں کے لیے بھی خاص تحفے تیار کئے ، جو انہوں نے ٹیمو سے منگوائے گئے، یہ انعام چھوٹے جیوٹ بیگز میں رکھے گئے۔ ٹیمو پر تلاش کے دوران ہی انہیں ایک زبردست آفر ملی۔ یعنی 90 فیصد کی حیران کن رعایت پر مصنوعی "برڈز آف پیراڈائز" کے پھول ملے، جنہیں تقریب کے بعد گھر کی سجاوٹ کے لیے استعمال کیا گیا۔
ٹیمو کے نئے صارف کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹ کی بدولت عائشہ نے پورا سامان 10 ہزار روپے سے بھی کم میں خرید لیا ۔ انکی حیران کی انتہا نہ رہی جب وہ سامان ایک ہی ڈلیوری میں وقت سے پہلے پہنچ گیا جس سے انہیں آرام کے ساتھ تیاری کرنے کا موقع مل گیا۔
عائشہ نے کہا، "میری خواہش تھی کہ یہ دن نہ صرف مرحا کے لیے یادگار ہو ، بلکہ ان تمام رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی یاد رہے۔"
یہ تمام تفصیل اس بات کا ثبوت ہے کہ سوچ سمجھ کر منصوبہ بندی اور درست پلیٹ فارم کے انتخاب سے محض ایک خیال بھی یادگار لمحات میں بدل سکتا ہے۔ آج جب پاکستانی والدین بچوں کی خوشیوں منانے کے لئے زیادہ خرچ کر رہے ہیں، ٹیموجیسے پلیٹ فارم اُن کے لیے ایک بڑی آسانی اور سہولت بن کر سامنے آئے ہیں جہاں ایک ہی جگہ ہر چیز کم قیمت میں دستیاب ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں