ایمریٹس اور فلائی دبئی کے درمیان اشتراک کے پانچ سال کامیابی سے مکمل



کراچی: ایمریٹس اور فلائی دبئی نے دنیا بھر میں مسافروں کو بے مثال سفری انتخاب کی سہولیات پیش کرنے سے متعلق اپنی جامع شراکت داری کے پانچ سال کامیابی سے مکمل کرلئے ہیں۔ کیرئیر کے مشترکہ روٹ نیٹ ورک میں قابل ذکر طور پر اضافہ ہوا جس کی بدولت سال 2017 میں اشتراک کے آغاز کے بعد 11 ملین سے زائد صارفین ڈھائی لاکھ سے زائد پروازوں سے جڑے اور انہوں نے بلاتعطل سفری خدمات سے فائدہ اٹھایا۔ 


یہ جدید شراکت داری معیاری کوڈ شیئرنگ ماڈل سے بھی بڑھ کر ہے اور آج اس میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 اور 3 پر بلاتعطل کنکٹویٹی، جامع نیٹ ورک کا اشتراک، شیڈول میں پہلے سے کہیں زیادہ بہتری، سنگل شیڈول پر سامان کی منتقلی کے ساتھ ساتھ مشترکہ لائلٹی پروگرام،ایمریٹس اسکائی وارڈز کے تحت لائلٹی فائدے شامل ہیں۔ 


ایمریٹس اور فلائی دبئی کے اشتراک میں بعض قابل ذکر اہم نکات اور صارفین کو حاصل فائدے پیش خدمت ہیں۔ آج صارفین کے پاس 98 ممالک کے 215 مقامات پر سفر کی رسائی حاصل ہے جبکہ یومیہ بنیاد پر 250 سے زائد کوڈ شیئر پروازوں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ ایمریٹس کے صارفین 80 سے زائد فلائی دبئی کے منفرد مقامات کیلئے پروازوں کی بکنگ کروا سکتے ہیں اور فلائی دبئی کے صارفین ایمریٹس کے 99 سے زائد مقامات کے سفر کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ 


اسکے علاوہ، ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد ممبرز ایمریٹس اور فلائی دبئی کے مشترکہ فلائیر پروگرامز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس اشتراک کے ذریعے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ان ممبرز نے 150 ارب اسکائی وارڈز مائلز حاصل کئے۔ 


صارفین کو بلاتعطل چیک ان، سامان کی باسہولت نقل و حمل، ٹرمینل 3 میں ایمریٹس کے لاؤنجز اور ٹرمینل 2 میں فلائی دبئی کے لاؤنج میں مسافروں کی رسائی، رابطوں کے وقت میں کمی کے ساتھ ساتھ دونوں ایئرلائنیں اپنے فلائٹ شیڈولز میں وسعت اور ایمریٹس کے ٹرمینل 3 سے فلائی دبئی کی آپریٹ ہونے والے 33 مقامات کے ساتھ باسہولت انداز سے جڑنے کی سہولیات حاصل ہیں۔ 


مزید برآں، 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد مسافروں کے لئے نئے سفری مواقع پیدا کئے جارہے ہیں جو ایمریٹس اور فلائی دبئی کے طور پر ایک دوسرے سے جڑ سکیں اور اپنے شیڈول کے مطابق مزید پروازوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ یہ سہولت صارفین کو بحرین، کویت، کراچی، مالدیپ، سعودی عرب کے اہم شہروں اور تل ابیب جیسے مقامات کیلئے یومیہ بنیاددوں پر شامل ہیں۔ دونوں ایئرلائنوں نے اپنے نیٹ ورک میں توسیع کا عمل بھی جاری رکھا ہے،جبکہ ایمریٹس نے حال ہی میں ریو دی جنیریو اور بوئنس ایئرز کے لئے اپنی پروازیں بحال کردی ہیں۔ اسی طرح، سال 2022 میں فلائی دبئی کا نیٹ ورک بھی پہلے سے زیادہ وسیع ہوگیا ہے جبکہ اگلے سال مزید مقامات سے بھی پروازوں کی شروعات کا منصوبہ ہے۔ 


ایمریٹس کی جانب سے رواں ماہ سے 120 سے جہازوں کی پریمیئم اکانومی نشستوں کے ساتھ تزئین و آرائش کے عمل کا آغاز ہوگا جس پر 2 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ اس میں بلند ڈائننگ کی سہولیات اور زیادہ پائیدار انتخاب کی خدمات شامل ہیں۔ فلائی دبئی کے پاس 70 عدد بوئنگ 737 جہاز ہیں اور موجودہ جہازوں کی ایک تعداد میں تزئین و آرائش کی جائے گی جبکہ بزنس کلاس کی نئی نشستوں کے ساتھ انہیں مستقبل کے فضائی بیڑے سے آراستہ کیا جائے گا۔ 


0/کمنٹس: