عالمی آڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم، اسپاٹیفائی (Spotify) نے پاکستان میں خصوصی طور پر آرٹسٹس اور لیبلز کے لئے اپنی پہلی ماسٹر کلاس کا انعقاد کیا جس کا مقصد انہیں اپنے اسپاٹیفائی فار آرٹسٹ اقدام (Spotify For Artists) سے روشناس کرانا تھا۔ اس آگہی سیشن میں اسپاٹیفائی کے ذریعے گلوکاروں کی ترقی کے لئے دستیاب مواقع پر روشنی ڈالی گئی جن کی بدولت موسیقاروں کو ڈیٹا، ٹولز اور ضروری معلومات کی رسائی میسر ہوگی اور وہ اپنے میوزک کیرئیر کا پروفائل مزید بہتر بنا سکیں گے جبکہ دنیا بھر میں انکے پرستار بھی انہیں آسانی سے تلاش کرسکیں گے۔
اسپاٹیفائی فار آرٹسٹس (Spotify For Artists) ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ابھرتے ہوئے موسیقاروں کو ایسی معلومات فراہم کرتا ہے جو انہیں اپنے میوزک کیرئیر میں آگے بڑھنے کیلئے درکار ہوں۔ اسکی بدولت موسیقاروں کو انکے سامعین کے مقامات کا علم ہوگا۔ یہ آرٹسٹس اور انکی ٹیموں کو ایسے ٹولز فراہم کرتا ہے جس کی بدولت انہیں ہر سہولت میسر ہوگی۔ ان سہولیات میں بڑے شہروں / ممالک میں انکے سامعین، پرستاروں کی عمر اور صنف، پلے لسٹس، ٹاپ پرفارمنگ گیت، ٹاپ پلے لسٹس، انکی اسٹریمز کے ذرائع، فالوورز میں اضافہ، وقت کے ساتھ ساتھ سامعین اور اسٹریمز بڑھنے اور ڈیش بورڈ پر نئی اپڈیٹس، فیچرز اور معلومات کی رسائی شامل ہیں۔
اس ماسٹرکلاس سیشن میں شامل آرٹسٹس میں بعض قابل ذکر ناموں میں بلال مقصود، علی حمزہ، شالم زاویار، اسد احمد اور زوہیب قاضی موجود تھے۔ اس سیشن میں متعدد آزاد اور ابھرتے ہوئے آرٹسٹس بشمول انڈی آرٹسٹس ماریا اونیرا، طحہٰ جی، آسٹیریا، اور فراز حیدر کے ہمراہ بعض لیبلز سائلنٹ روار ریکارڈز(Silent Roar Records)، اے فار الیف (A for Aleph)اور ای ایم آئی پاکستان (EMI Pakistan) موجود تھے۔
اسپاٹیفائی کے آرٹسٹ اینڈ لیبل پارٹنرشپس منیجر فار پاکستان، سری لنکا، اور بنگلہ دیش، خان ایف ایم نے اس ماسٹر کلاس سیشن کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے بتایا، "اسپاٹیفائی فار آرٹسٹس سے متعلق ماسٹر کلاس کو کراچی میں متعارف کرانے پر ہم نہایت خوش ہیں۔ آرٹسٹس اور لیبلز کے لئے آگہی سیشنز سے ہم میوزک کمیونٹی کے ساتھ بڑے پیمانے پر تخلیقی ڈائیلاگ کرسکتے ہیں کہ کس طرح سے اسپاٹیفائی پر اپنی موجودگی کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جائے اور خصوصی طور پر صرف انہیں دستیاب ٹولز کو بروئے کار لایا جائے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اسپاٹیفائی نے کراچی میں ایسا پروگرام منعقد کیا اور ہمارا منصوبہ یہ ہے کہ ملک بھر میں ان آرٹسٹس اور لیبلز کے لئے ایسے مزید سیشنز منعقد کئے جائیں۔ "
اسپاٹیفائی پاکستان کے فیس بک (@SpotifyPakistan) اور انسٹاگرام (@SpotifyPakistan) پیجز وزٹ کرکے مزید تفصیلات ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں