کراچی: دنیا کی صف اول کی ایئرلائن ایمریٹس نے اپنا مشہور زمانہ مائی ایمریٹس پاس فعال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ خصوصی پاس یکم نومبر 2022 تا 31 مارچ 2023 تک فعال رہے گا۔ اس پاس کی بدولت صارفین متحدہ عرب امارات میں 500 سے زائد مقامات پر خصوصی آفرز اور ڈسکاؤنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سفر بھی کرسکیں گے۔
ایمریٹس کے صارفین دبئی آمد و رفت کے دوران محض اپنا بورڈنگ پاس اور اپنی کارآمد شناختی دستاویز پیش کرکے ریٹیل، تفریحی اور ڈائننگ آؤٹ لٹس کے ساتھ ساتھ پرکشش مقامات اور پرتعیش اسپاز سے لیکر پورے دبئی اور متحدہ عرب امارات میں شاندار ڈسکاؤنٹس حاصل کرسکتے ہیں۔ مائی ایمریٹس پاس کی آفرز کی تفصیلات اس لنک (www.emirates.com/myemiratespass) پر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔
اسکے علاوہ، ایمریٹس کے مسافر اعزازی ٹکٹ سے ٹور دبئی کے ایک گھنٹے پر مشتمل کریک کروز سے بھی محظوظ ہوسکتے ہیں۔
اس پاس کی بدولت مسافر ایمریٹس ایئرلائن دبئی رگبی سیونز اور ڈی پی ورلڈ ٹور گالف ایونٹس جیسے کھیلوں کے بڑے مقابلوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں یا پھر دسمبر میں جشن کی تقریبات کیلئے بھی شریک ہوسکتے ہیں۔ اس موسم سرما میں ہر مسافر کے لئے کچھ نہ کچھ دلچسپی کا سامان موجود ہے۔ یہ موسم سرما دھوپ سیکنے والے ساحل اور تاریخی مقامات کی سیر کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کی میزبانی اور تفریحی سہولیات کے ساتھ دبئی میں صارفین کو عالمی معیار کے یادگار تجربات پیش کرتا ہے۔
ایمریٹس کے ایوارڈ یافتہ لائلٹی پروگرام اسکائی وارڈز کے ممبرز بھی متحدہ عرب امارات میں ریٹیل آؤٹ لٹس پر روزانہ اخراجات پر بھی مائلز حاصل کرسکتے ہیں اور ان مائلز کو ٹکٹوں، اپگریڈز کے ساتھ ساتھ کنسرٹس اور اسپورٹس ایونٹس کے ٹکٹوں کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایمریٹس اسکائی وارڈز سے متعلق مزید معلومات کے حصول کے لئے یہ لنک (https://www.emirates.com/ae/english/skywards/) وزٹ کریں۔
اسکے علاوہ، ایمریٹس کے دبئی ایکسپیرینس پلیٹ فارم کے ذریعے صارفین دبئی اور متحدہ عرب امارات میں اپنے مطلوبہ شیڈول بشمول فلائٹس، ہوٹل میں قیام، پرکشش مقامات کی سیر، کھانے پینے اور تفریحی مقامات کے لئے علیحدہ سے بکنگ کراسکتے ہیں۔ ایمریٹس نے چھ براعظموں میں 130 سے زائد مقامات پر اپنے سفری آپریشنز بحال کردیئے ہیں اور برطانیہ سے دبئی جانے والی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد بڑھ کر 50 سے زائد متجاوز ہوچکی ہیں۔
مزید معلومات کے لئے ایمریٹس کی ویب سائٹ (emirates.com) وزٹ کریں۔ سفر کے ٹکٹس ایمریٹس ڈاٹ کام، ایمریٹس سیلز آفس، ٹریول ایجنٹس یا آن لائن ٹریول ایجنٹس کے ذریعے خریدے جاسکتے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں