جوبلی لائف انشورنس نے ایشیا منی ایوارڈ 2022 جیت لیا

 جوبلی لائف انشورنس نے ایشیا منی ایوارڈ 2022 جیت لیا 

کراچی : پاکستان میں نجی شعبے کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی، جوبلی لائف انشورنس نے ایشیا منی ایوارڈ 2022 جیت کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ایشیا منی ایک مستند پلیٹ فارم ہے جو متعدد ممالک میں غیرمعمولی کاروباری اداروں کے لئے سخت معیار یقینی بنا کر انکی مالیاتی کارکردگی کو سراہتا ہے۔جوبلی لائف انشورنس یہ ایوارڈ جیتنے والی پاکستان کی پہلی اور واحد لائف انشورنس کمپنی ہے۔ 



جوبلی لائف انشورنس نے بیسٹ کارپوریٹ رپورٹ ایوارڈ 2021 کی فہرست میں شامل ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا ہے۔ کمپنی نے یہ اعزاز اپنی بہترین کارپوریٹ رپورٹنگ، جوابدہی اور شفافیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کاروبار کی معاشی، ماحولیاتی اور سماجی کارکردگی کی ذمہ دارانہ نمائندگی کرکے حاصل کیا۔ 


جوبلی لائف انشورنس نے حال ہی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپنے اچھے مالیاتی تناسب، موثر کاروباری سماجی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ تنوع، مساوات اور شمولیت سے متعلق بہترین طریقوں کی بنیاد پر صف اول کی 25 بہترین کارکردگی کی حامل کمپنیوں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ یہ واحد انشورنس کمپنی ہے جس نے پی ایس ایکس ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈ میں پچھلے دس سالوں کے دوران تیسری بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ 


کمپنی بہترین مالیاتی اور انتظامی مہارت میں پیش پیش رہنے کے ساتھ ڈیجیٹل جدت میں بھی سب سے آگے ہے۔ رواں سال، پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2022 میں "بیسٹ انٹیگریٹڈ میڈیا اسٹریٹجی "اور "بیسٹ کنٹینٹ آف دی ایئر "کے دو اہم اعزازات کا حصول اس کا ثبوت ہے۔ 


ان اہم کامیابیوں پر جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای او، جاوید احمد نے کہا، "جوبلی لائف انشورنس میں ہمارا مقصد ہمیشہ سے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی برقرار رکھنا ہے۔ مالیاتی شعبے میں غیرمعمولی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ہم دیگر شعبوں میں بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔ پی ایس ایکس ٹاپ 25 کمپنیز کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد ایشیا منی ایوارڈ اوربیسٹ کارپوریٹ ایوارڈ 2021 کا اعزاز جیتنے سے کمپنی، اسکے صارفین، اسٹیک ہولڈرز اور ملازمین کی ٹیم کے اعتماد میں بھرپور اضافہ ہوا ہے جن کی شبانہ روز کاوشوں سے اس بڑے مقام پر پہنچنا ممکن ہوا۔ "

0/کمنٹس: