ماجد الفطیم کی جانب سے پاکستان میں فعال ادارے کارفور نے بینک الفلاح کے ساتھ اپنی پہلیBuy Now, Pay Later سروس شروع کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔ اپنی نوعیت کے اس پہلے اقدام سے الفا(Alfa) اکاؤنٹ والے صارفین اب کسی بھی پرائس مارک اپ کے بغیر اسٹور میں انسٹالمنٹس کی ادائیگی کے لیے پروڈکٹ کے QR کوڈ کو اسکین کر سکتے ہیں۔
کارفور ہیڈ آفس فورٹریس میں ہونے والی معاہدے کی تقریب میں کارفور پاکستان کے کنٹری فنانس منیجر عمران منصور اور بینک الفلاح کے بزنس ہیڈ ریٹیل سینٹرل سید عرفان اختر گیلانی نے دستخط کئے۔ Buy Now, Pay Later سروس تمام BAFL کریڈٹ کارڈ کے صارفین تمام مصنوعات اور کیٹگریز میں حاصل کر سکتے ہیں۔ماجد الفطیم ریٹیل میں کارفورپاکستان کے کنٹری منیجر عمر لودھی نے کہاکہ ”ہم اپنے قابل قدر صارفین کو جدید ڈیجیٹل سلوشنز کے اشتراک سے خدمات اور مصنوعات کی ایک رینج پیش کر کے خریداری کا ایک اعلیٰ تجربہ فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ اپنی Buy Now, Pay Later سروس کے ساتھ ہم اپنے صارفین کو آسان اور قابل انتظام ادائیگی کے اختیارات فراہم کرنے کے لئے پُرجوش ہیں۔
بینک الفلاح کے ساتھ اس نئے تعاون کو شفافیت اور حتمی لچک کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ہمارے صارفین کی قوت خرید کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
ایک تبصرہ شائع کریں