گلگت بلتستان میں ادارہ تعلیم و آگہی (آئی ٹی اے) اور گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم کے اشتراک سے میٹا کا 'وی تھنک ڈیجیٹل' پروگرام گلگت بلتستان میں متعارف

گلگت بلتستان میں ادارہ تعلیم و آگہی (آئی ٹی اے) اور گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم کے اشتراک سے میٹا کا 'وی تھنک ڈیجیٹل' پروگرام گلگت بلتستان میں متعارف 

گلگت: عالمی سوشل میڈیا ٹیکنالوجی ادارہ، میٹا، اپنے ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام 'وی تھنک ڈیجیٹل' کو گلگت بلتستان میں ادارہ تعلیم و آگہی (آئی ٹی اے) اور گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم کے اشتراک سے متعارف کرا رہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ملک کے سب سے پسماندہ علاقوں کے رہائشی افراد کو ذمہ دار ڈیجیٹل شہری بنانے کے لئے ضروری معلومات فراہم کرنا ہے۔

پاکستان کے اندر گلگت بلتستان میں وی تھنک ڈیجیٹل پروگرام کی توسیع کے ساتھ ، میٹا کو امید ہے کہ وہ 30 ہزار سے زائد طالب علموں اور 10 ہزار سے زائد خواتین کو تربیت فراہم کرے گا جس کی بدولت انہیں آن لائن دنیا میں ذمہ داری رویہ اپنانے اور شیئر کرنے میں مدد مل سکے گی۔ 



گلگت بلتستان کے سینئر وزیر صنعت، لیبر اور کامرس، لیفٹیننٹ کرنل (ر) عبیداللہ بیگ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروگرام میں شرکت کی اور کہا، "اس معیار اور قابل ذکر پروگرام کے ساتھ گلگت بلتستان کے عوام کی امداد پر ہم میٹا کو سراہتے ہیں۔"

پاکستان میں وی تھنک ڈیجیٹل پروگرام کا آغاز سال 2021 میں کیا گیا تھا اور یہ پروگرام ملک میں ایک محفوظ اور باخبر کمیونٹی کی تعمیر کے لیے میٹا کے وسیع اقدامات میں شامل ہے۔  ملک کے 28 اضلاع میں ایک لاکھ 30 ہزار طالب علموں اور 3 ہزار سے زائد اساتذہ اس پروگرام میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جو انہیں قابل رسائی لرننگ ماڈیولز کا مرکز فراہم کرتا ہے جس سے لوگوں کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانے اور آن لائن شیئر کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اسکے ساتھ، انہیں آن لائن دنیا میں محفوظ اور باخبر رکھنے کے لئے درکار ضروری معلومات کے ساتھ بااختیار بنایا جاتا ہے۔

گلگت بلتستان کے وزیر تعلیم راجہ اعظم خان  نے اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "گزشتہ چند سالوں کے دوران ہم خطے میں ڈیجیٹل شعبوں میں تیز رفتار اور نمایاں پیش رفت ملاحظہ کرچکے ہیں ۔ ہم نے اپنی کمیونٹی کے سیکھنے اور ترقی کے لئے میدان وسیع کرنے کے مواقع جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ میٹا جیسا اہم ادارہ گلگت بلتستان میں پائیدار تبدیلی لانے کے لئے ہمارے مقاصد میں مدد کررہا ہے ۔"

گلگت بلتستان میں توسیع کے ساتھ، یہ پروگرام سائبر بُلنگ ، انٹرنیٹ کے ممکنہ غلط استعمال، انٹرنیٹ کے استعمال کے محفوظ طریقوں، اپنے مفادات کے تحفظ اور آسانی سے نشانہ بننے والے افراد جیسے خواتین اور بچوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں آگے بڑھنے سے متعلق آگہی پیدا کرنے پر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میٹا میں جنوبی ایشیا کے پالیسی پروگرام منیجر یاس وشودھی ابی وکرما نے کہا، "ہم اپنی کمیونٹی کی حفاظت کا بھرپور خیال رکھتے ہیں اور اپنی کمیونٹی کی حفاظت ہمارا اہم کام ہے جس میں ہم وسائل فراہم کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو بہترین انداز سے آن لائن تبادلہ خیال میں مدد حاصل ہوسکے۔ ہم گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم کے تعاون پر شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ پروگرام گلگت بلتستان کے لوگوں کو ذمہ دار ڈیجیٹل شہری بنانے کے سلسلے میں ضروری معلومات فراہم کرے گا ۔"

اس پروگرام پر عمل درآمد کے لئے ادارہ تعلیم و آگہی بطور پارٹنر کلیدی کردار ادا کرے گا۔ 


0/کمنٹس: