کانفرنس میں کاروبار کی ترقی اور مستقبل کے مواقع، امکانات، رجحانات پر میٹا ماہرین اظہار خیال کریں گے
کراچی: عالمی سوشل میڈیا ٹیکنالوجی ادارہ میٹا (Meta) 29 ستمبر کو شروع ہونے والی اپنی سالانہ مارکیٹنگ کانفرنس میں پاکستان سمیت ایشیا پیسفک کے مزید ممالک کو شامل کرکے وسعت لارہا ہے۔ ان ممالک میں سری لنکا، بنگلہ دیش، کمبوڈیا اور لاؤس بھی شامل ہیں۔ اس کانفرنس میں عالمی اور علاقائی قائدین کاروبار پر مرتب ہونے والے رجحانات، ٹیکنالوجیز پر تبادلہ خیال اور نئے مواقع کی تلاش کے لئے اکھٹے ہوں گے۔ ان موضوعات میں بزنس میسجنگ، میٹا ورس اور مارکیٹنگ، ڈسکوری کامرس، کرئیٹرز فار بزنس سمیت دیگر شامل ہیں۔ یہ جنوب مشرقی ایشیا میں چوتھی کانفرنس ہے اور رواں سال پہلی بار اسے ان ممالک میں توسیع دی جارہی ہے۔
اس کانفرنس میں گلوبل بزنس مارکیٹنگ کی نائب صدر مشعل کلین اور میٹا کے جنوب مشرقی ایشیا اور ایمرجنگ مارکیٹس کے نائب صدر بینجمن جو اپنے افتتاحی خطاب میں میٹا ورس کے مستقبل اور کاروباری اداروں کے لئے مواقع کے بارے میں بات کریں گے۔مزید برآں، کس طرح میٹا اپنے انڈسٹری پارٹنرز، ماہرین اور پالیسی سازوں کے ساتھ اشتراک کے ذریعے میٹا ورس کے ایکوسسٹم کے لئے تعاون پیش کررہا ہے۔
اس کانفرنس کے دوران ایشیا پیسفک میں میٹا کے ڈائریکٹر فار ایمرجنگ مارکیٹس جورڈی فورنیز، میٹا کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر برائے ایمرجنگ مارکیٹس رافیل فرینکل میٹا کی بنیادی اقدار پر اظہار خیال کریں گے جس کی بدولت لوگوں کو قریب لانے، کمیونٹیز تلاش کرنے اور کاروبار بڑھانے کے درمیان پل کا کردار ادا کرے اور ایسا مقام ہو جہاں کاروبار کا کمیونٹیز سے ملاپ ہو۔ وہ اے پیک ریجن میں ابھرتے ہوئے ممالک میں کاروباری تبدیلیاں لانے، ڈیجیٹل مہارت آگے بڑھانے والے اقدامات اور ایسے موثر کاروبار پر بھی روشنی ڈالیں گے جنہوں نے چیلنجز کو قبول کرکے اپنے بزنس ماڈلز کو ازسرنو تیار کیا۔
ایشیا پیسفک میں میٹا کے ڈائریکٹر ایمرجنگ مارکیٹس، جورڈی فورنیز نے کہا، '' ہم رواں سال میٹا کی سالانہ مارکیٹنگ کانفرنس میں پاکستان کی شمولیت پر پُرجوش ہیں۔ اس سال کا موضوع (Where today meets tomorrow) ہے جس میں اہم رجحانات اور ٹیکنالوجیز کی تفصیلات پر روشنی ڈالی جائے گی تاکہ لوگ اپنے کاروبار کی ترقی کے لئے مواقع تلاش کرسکیں اور معاشی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔ یہ سالانہ کانفرنس لوگوں کے خیالات اور معلومات کے تبادلے، دوسروں کے ساتھ اہم رابطے قائم کرنے اور مستقبل کے چیلنجز سے نکلنے میں معاونت کے لئے ایک شاندار موقع ہے۔ "
میٹا،پاکستان میں کاروبار کی ترقی اور پائیداری کے لئے تعاون فراہم کررہا ہے، چاہے وہ مصنوعات یا خدمات کے پورٹ فولیو سے آراستہ بڑا کاروبار ہو، یا پھر اچھے آئیڈیئے کا حامل چھوٹا کاروبار ہو۔ رواں سال جاری ہونے والی میٹا کی گلوبل اسٹیٹ آف اسمال بزنسز کی تحقیق کے مطابق عالمی سطح پر چھوٹے و درمیانی کاروبار کے شعبے میں 75 فیصد کاروباری خواتین اور 83 فیصد کاروباری مرد فیس بک کا پلیٹ فارم آمدن پیدا کرنے والی سرگرمیوں کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ مزید برآں، پاکستان میں 35 فیصد اور فلپائن میں 34 فیصد چھوٹے و درمیانی کاروبار شخصی بنیادوں پر آپریشنز کی پلاننگ میں مصروف تھے۔
پاکستان میں رکاوٹوں کے باوجود کاروبار جاری رکھنے اور کووڈ 19کے بعد بہتر مواقع حاصل کرنے کیلئے کاروباری لوگوں کے ذہن میں یہ اہم سوالات بھی ہیں کہ وہ ٹیکنالوجیز اور رجحانات کا کیسے فائدہ اٹھائیں جس سے ان کے موجودہ اور مستقبل کے کاروبار پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔
جورڈی نے مزید کہا، '' یہ ایک اہم سوال ہے جس پر میٹا مارکیٹنگ کانفرنس میں ہم عالمی اور ریجنل مارکیٹنگ قائدین کے ساتھ اکھٹے گفتگو کے خواہاں ہیں جن میں میٹا کے نائب صدر فیشن پارٹنرشپس، ایوا چن، وینرایکس (VaynerX)کے چیئرمین اور وینر میڈیا (VaynerMedia)کے سی ای او،گیری وینرچوک شامل ہیں۔''
اس کانفرنس میں ڈسکوری کامرس کے ذریعے رابطے، کاروباری افراد کی کامیابی میں اضافہ، اور سوشل میڈیا میں متاثرکن تخلیق کے موضوعات پر بھی اظہار خیال کیا جائے گا۔
میٹا مارکیٹنگ کانفرنس کا انعقاد مکمل طور پر آن لائن ہے اور اس کانفرنس میں شرکت کے لئے تین آپشنز موجود ہیں۔
• پہلا، آپ پورا دن کانفرنس ملاحظہ کرسکتے ہیں جس میں اہم انٹرایکٹو شعبہ جیسے میٹا ماہرین کے ساتھ لائیو سوال جواب کی نشست شامل ہے۔
• دوسرا، اگر آپ مخصوص سیشنز کو تلاش یا انہیں دیکھنے کے خواہاں ہیں تو آپ ہماری Watch Anytimeلائبریری پر جاسکتے ہیں جہاں آپ کو تمام مواد تک رسائی میسر ہوگی۔
• تیسرا، اگر آپ کے پاس محدود وقت ہے یا آپ حالت سفر میں ہیں تو آپ خلاصے پر مشتمل ہماری پوڈ کاسٹس بھی سن سکتے ہیں۔
یہ آپشنز میٹا کی مارکیٹنگ کانفرنس کی ویب سائٹ (https://mmsemergingmarkets.splashthat.com) پر 29 ستمبر تا 31 اکتوبر 2022 تک میسر ہوں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں