ایمریٹس ایئرلائن اور یونائیٹڈ ایئرلائن کے درمیان اشتراک، لاکھوں مسافروں کو امریکہ سمیت سینکڑوں مقامات تک سفر کی آسان رسائی میسر آئے گی

 ایمریٹس ایئرلائن اور یونائیٹڈ ایئرلائن کے درمیان اشتراک،  لاکھوں مسافروں کو امریکہ سمیت سینکڑوں مقامات تک سفر کی آسان رسائی میسر آئے گی

ایمریٹس 120طیاروں کو بہتر بنائے گا جبکہ یونائیٹڈ کے بیڑے میں 500 نئے طیاروں کا اضافہ ہوگا

ایمریٹس ایئرلائن اور یونائیٹڈ ایئرلائن کے درمیان اشتراک،  لاکھوں مسافروں کو امریکہ سمیت سینکڑوں مقامات تک سفر کی آسان رسائی میسر آئے گی


ایمریٹس اور یونائیٹڈ نے آج ایک تاریخ ساز تجارتی معاہدے کا اعلان کیا جس کے تحت انکی ایئر لائن کے نیٹ ورک میں وسعت آئے گی اور ان کے مسافروں کو امریکہ کے اندر اور دنیا بھر میں سیکڑوں نئے مقامات* تک آسان رسائی ملے گی۔

نومبر سے امریکہ کے تین سب سے بڑے کاروباری مراکز شکاگو، سان فرانسسکو اور ہوسٹن کا سفر کرنے والے ایمریٹس صارفین ایک ہی ٹکٹ پر امریکہ بھر کے تقریبا 200 شہروں میں آنے اور جانے والی یونائیٹڈ کی پروازوں سے باآسانی جڑ سکیں گے۔

ایمریٹس کی جانب سے خدمات انجام دینے والے ان آٹھ دیگر امریکی ہوائی اڈوں بوسٹن، ڈیلاس، لاس انجیلس، میامی، جے ایف کے، اورلینڈو، سیاٹل اور واشنگٹن ڈی سی میں دونوں ایئر لائنوں کے درمیان ایک انٹر لائن انتظام فعال ہوگا۔

یونائیٹڈ مارچ 2023 میں نیوارک اور دبئی کے درمیان نئی براہ راست پرواز کا آغاز کرے گا۔وہاں سے صارفین ایمریٹس یا اس کی ذیلی ایئر لائن فلائی دبئی کے ذریعے 100 سے زائد شہروں کا سفر کر سکیں گے۔ یونائیٹڈ کی جانب سے دبئی کی نئی پرواز کے ٹکٹ اب فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔

ایمریٹس اور یونائیٹڈ نے آج ڈیلاس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک رسمی تقریب میں اپنے معاہدے کا اعلان کیا جس کی میزبانی یونائیٹڈ کے سی ای او اسکاٹ کربی اور ایمریٹس کے پریذیڈنٹ سر ٹم کلارک نے کی جس میں یونائیٹڈ اور ایمریٹس کے بوئنگ 777-300ای آر طیارے اور ہر ایئرلائن کے فلائٹ کریو شامل تھے۔

ایمریٹس ایئر لائن کے پریذیڈنٹ، سر ٹم کلارک نے کہا، ''دنیا کی دو سب سے بڑی اور معروف ایئر لائنز لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مقامات پر بہتر انداز سے سفر کے لئے ایسے وقت میں اشتراک کر رہی ہیں، جب لوگوں میں سفر کی طلب شدت کے ساتھ واپس آرہی ہے۔ یہ ایک اہم شراکت داری ہے جس کی بدولت صارفین کو زبردست فوائد حاصل ہوں گے اور متحدہ عرب امارات اور امریکہ کو ایک دوسرے کو مزید قریب لائیں گے۔ ہم اگلے سال یونائیٹڈ کی دبئی واپسی کا خیرمقدم کرتے ہیں جہاں ہمارا دبئی مرکز بنیادی طور پر یونائیٹڈ کے لئے ایمریٹس اور فلائی دبئی کے مشترکہ نیٹ ورک کے ذریعے ایشیاء، افریقہ اور مشرق وسطیٰ تک پہنچنے کا گیٹ وے بن جائے گا۔ ہم طویل مدت تک یونائیٹڈ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے پرامید ہیں۔ ''

یونائیٹڈ ایئر لائنز کے سی ای او سکاٹ کربی نے کہا، ''یہ معاہدہ ایسی دو معروف ایئر لائنز کو متحد کرتا ہے جو فضاؤں میں مسافروں کے لئے بہترین سفر کا تجربہ پیدا کرنے کا مشترکہ عزم رکھتی ہیں۔ دبئی کے لئے یونائیٹڈ کی نئی پرواز اور ہمارے وسیع نیٹ ورکس ہمارے لاکھوں صارفین کے لئے عالمی سفر زیادہ آسان بنائیں گے جس سے مقامی معیشتوں کو فروغ دینے اور ثقافتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ یونائیٹڈ اور ایمریٹس دونوں ملازمین کے لئے فخر کا مقام ہے اور میں اکھٹے اپنے اس سفر کا منتظر ہوں۔ ''

دونوں ایئر لائنوں کے صارفین جلد ہی ان کنکٹنگ پروازوں کی ایک ہی ٹکٹ پر بکنگ کر سکتے ہیں جبکہ چیک ان اور سامان کی منتقلی کو تیز اور زیادہ آسان بنا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، مسافر United.com کا وزٹ کر سکیں گے یا نیویارک/نیوارک سے کراچی جانے والی پرواز بک کرنے کے لئے یونائیٹڈ ایپ کا استعمال کر سکیں گے یا دبئی سے اٹلانٹا یا ہونولولو جانے والی پرواز بک کرنے کے لئے Emirates.com وزٹ کرسکتے ہیں۔


اس معاہدے سے دونوں ایئر لائنوں کے لائلٹی پروگرام کے ممبرز کو مزید ریوارڈز کے مواقع میسر آئیں گے۔ ایمریٹس اسکائی وارڈز کے ممبرز جلد ہی یونائیٹڈ کی پروازوں پر مائلز حاصل کرسکتے ہیں جبکہ یونائیٹڈ مائلیج پلس کے ممبرز یونائیٹڈ کی نیویارک / نیوارک سے دبئی جانے والی پرواز کی بدولت مائلز حاصل کرسکیں گے اور ایمریٹس اور فلائی دبئی کی کنکٹنگ پروازوں میں آگے نکلنے پر ان مائلز کو استعمال کرسکیں گے۔


کوڈ شیئر پروازوں پر سفر کی اہلیت رکھنے والے مسافر جلد ہی ایمریٹس اور یونائیٹڈ کے لاؤنجز تک رسائی سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔ اگلے چند ہفتوں میں فریکوئنٹ فلائر ایوارڈز اور لاؤنج شیئرنگ فوائد کے بارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

دونوں ایئر لائنز نے حال ہی میں صارفین کے سفری تجربات میں مزید بہتری لانے کے لئے نمایاں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ ایمریٹس 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے 120 سے زائد طیاروں میں بہتری لائے گا جن میں کھانے کے معیاری انتخاب، بالکل نیا ویگن مینو، فضا میں سنیما کا تجربہ، کیبن انٹیریئر اپ گریڈز اور پائیدار انتخاب شامل ہیں۔ اسی طرح، یونائیٹڈ ایئر لائن اپنے بیڑے میں 500 نئے بوئنگ اور ایئر بس طیارے شامل کرے گی جس میں خصوصی انٹیرئیر پر توجہ مرکوز کی جائے گی جس میں ہر نشست پر سکرینز، بالائی سطح پر کشادہ جگہ، بلوٹوتھ کنکٹویٹی اور انڈسٹری کے تیز ترین دستیاب ان فلائٹ وائی فائی شامل ہے۔


0/کمنٹس: