اورنج لائن لاہور نے ’برانڈز آف دی ایئر ایوارڈز 2021‘ میں دو اہم اعزازات حاصل کرلئے



 لاہور: اورنج لائن میٹرو  ٹرین لاہور نے حال ہی میں برانڈز فا ؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ برانڈز آف دی ایئر ایوارڈز2021 کی اربن ریل ٹرانزٹ کیٹگری(Urban Rail Transit Category) میں ’’ایمرجنگ برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ“  (Emerging Brand of the Year Award)اور”سی ای او آف دی ایئر2021“ (CEO of the year 2021)حاصل کئے ہیں۔ اورنج لائن میٹرو  ٹرین کے سی ای او لی چن نے کراچی میں ہونے والی خصوصی تقریب کے دوران یہ ایوارڈز وصول کئے۔


اورنج لائن میٹرو ریل ٹرانزٹ سسٹم (OLMRTS)، پاکستان کا پہلا میٹرو ریل منصوبہ ہے جوکہ حفاظت اور سہولت کے بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کرتا ہے۔ اس طرح کے باوقار اعزازات جیتنا اورنج لائن میٹرو ٹرین لاہور کی جانب سے پیش کردہ سروس کی غیر معمولی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس سروس کی بدولت مقامی مسافروں کے لیے ایک محفوظ اور آسان سفری سہولت میسر آئی ہے۔


اس پُر مسرت موقع پر اورنج لائن میٹرو ٹرین لاہور کے سی ای او لی چن نے کہاکہ”دواہم ایوارڈز حاصل کرنا ہمارے لیے ایک اعزاز کی بات ہے اور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اورنج لائن کی پوری ٹیم اپنی مقامی کمیونٹی کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔میں اپنے  بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینئر انتظامیہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے بہترین قیادت فراہم کی۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین لاہور کی پوری ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے جن کی وجہ سے یہ منصوبہ آج اس اہم سنگ میل تک پہنچنے میں کامیاب ہوا اور مزید نشونما پارہا ہے۔“


برانڈز آف دی ایئر ایوارڈ (BOYA)کیٹگری پر مبنی ایک سالانہ قومی مقابلہ ہے جس کے لیے ایوارڈ کونسل مستقل طور پر ایسی کمپنیوں کو نامزد کرتی ہے جو برانڈ ایکسیلنس کے شعبے میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کرتی ہیں۔ ہر سال ایک ہزار سے زائد برانڈز کا صارفی سروے، فوکس گروپ اسٹڈی، اور ماہرانہ تجزیہ کے لیے اندراج کیا جاتا ہے لیکن ہر صنعتی کیٹگری میں صرف ایک ہی برانڈ کو فاتح منتخب کیا جاتا ہے۔


0/کمنٹس: