فاطمہ فرٹیلائزر کو حال ہی میں انٹرنیشنل فرٹیلائزر ایسوسی ایشن (IFA) کی جانب سے گرین لیف ایوارڈ کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ یہ اعزاز ایسوسی ایشن کے اراکین کے درمیان کھاد کی پیداوار میں حفاظت، صحت اور ماحولیات (SHE) کی شاندار کارکردگی کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ پروٹیکٹ اینڈ سسٹین پراڈکٹ سٹیورڈشپ انیشی ایٹو (Protect & sustain product stewardship initiative)کا لازمی حصہ ہے۔
کھاد کی تیاری کے امور میں مجموعی بہترین کارکردگی دکھانے پر فاطمہ فرٹیلائزر نے IFA کے 2022 کے گرین لیف ایوارڈ کے نائٹروجنی کھاد کی کیٹگری میں پہلی رنر اپ پوزیشن حاصل کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ اعلی درجے کا IFA گرین لیف ایوارڈ دنیا بھر میں کھاد بنانے والے اداروں کی طرف سے ایک عالمی گولڈ اسٹینڈرڈ سمجھا جاتا ہے اور IFA واحد عالمی فرٹیلائزر ایسوسی ایشن ہے جس کے دنیا بھر کے 70 ممالک میں 400 ممبران ہیں۔
سب سے زیادہ مستحق فاتحین کا انتخاب کرنے کے لئے ماہرین کا ایک آزاد پینل ایوارڈ کے طے شدہ معیار کے مطابق کارکردگی کا جائزہ لیتا ہے۔ اس طرح کی عالمی پہچان کام کی جگہ پر حفاظت اور بہبود کے اعلیٰ ترین معیارات کو یقینی بنانے کے لئے کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کے تحفظ میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں۔ ایوارڈ کی میزبانی ہر دو سال کے بعد کی جاتی ہے اور تمام ممبر تنظیموں کی طرف سے زبردست دلچسپی لی جاتی ہے، جس میں 2022 کے لیے 25 اہل درخواستوں کی ریکارڈ تعداد بھی شامل ہے۔
اس کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، فاطمہ فرٹیلائزر کے سی ای او فواد احمد مختار نے کہاکہ ”ہمیں اس کامیابی پر فخر ہے اورہم اپنے ملازمین کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے SHE مینجمنٹ سسٹم کی پریکٹس میں عالمی رہنما بننے کے لیے اپنی مسلسل کوششوں کے لیے پرعزم رہیں گے۔“
ایک تبصرہ شائع کریں