کراچی: فوڈ پانڈا نے ایشیاء میں اولین فوڈ اور گروسری ڈیلیوری پلیٹ فارم کے طور پر، APACریجن میں 10 سال اور پاکستان میں 5 سال سے زائد عرصے پر محیط کامیابی منانے کے ساتھ ساتھ پاؤ-پاؤ (Pau-Pau) کے نام سے اپنا نیا برانڈ ایمبیسڈر متعارف کرادیا ہے۔ یہ تفریح اور پرجوش پانڈا پاؤ-پاؤ اپنی نوعیت کا پہلا برانڈ ایمبیسڈر ہے جو خطے بھر میں بااختیار ی اور پائیداری کا علم بردار ہے۔
فوڈ پانڈا کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر پاؤ-پاؤ کی پہچان کو مکمل فعال کیا جائے گا جس کی اپنی زبان اور اپنی کہانی ہوگی، جن میں اہم اقدار شامل ہیں، جیسے ماحولیات کا تحفظ، بااختیاری اور اپنی مرضی سے زندگی گزارنے پر یقین رکھنا ہے۔ پاؤ-پاؤ کے ساتھ فوڈ پانڈا نے ایسی شخصیت تخلیق کی ہے جو پورے ایشیاء میں کروڑوں صارفین سے تعلق رکھتی ہے اور انہیں بہتر انداز سے جوڑتی ہے۔
دسمبر 2021 میں پنک پانڈا پہلی بار جاپان، تائیوان اور کمبوڈیا میں نمودار ہوا۔ اسکے بعد یہ سنگاپور، ملائیشیا، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ، لاؤس، فلپائن، میانمار، اور بنگلہ دیش کے بعد اب پاکستان اسے متعارف کیا گیا ہے۔
پاؤ-پاؤ پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے تبدیلی پر مائل، فعال اور میڈیا کے ماحول میں قائدانہ کردار ادا کرے گا۔ برانڈ کی مکمل نمائندگی کے لئے ایک نئی شخصیت کو متعارف کرکے فوڈ پانڈا اپنے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے عزم کو روایتی پلیٹ فارمز کے مقابلے میں کہیں زیادہ آگے بڑھائے گا۔ صارفین واٹس ایپ اور انسٹاگرام ایپس پر خوش گوار انداز سے اظہار اور رابطوں کے لئے ایموجیز، اسٹکرز اور فلٹرز کی شکل میں بھی پاؤ-پاؤ کو تلاش کرسکیں گے۔پاؤ-پاؤ جلد ہی فوڈ پانڈا کے تمام چینلز اور انٹرفیس بشمول ایپ سے لیکر ویب سائٹ تک متعارف کرایا جائے گا جس میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، آؤٹ آف ہوم ایکٹویشنز سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔
فوڈ پانڈا کے سی ای او، منتقیٰ پراچہ نے کہا، "فوڈ پانڈا ہماری روزمرہ زندگی کو باسہولت بنا رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاؤ-پاؤ لوگوں کو اپنی مرضی اور سہولت کے ساتھ بہترین زندگی گزارنے کے لئے قابل تقلید مثال بنے۔ پاؤ-پاؤ فوڈ پانڈا کی روح کو حقیقی زندگی بخشتا ہے جس میں اپنے لوگوں کی مدد کی جاتی ہے اور ازسرنو یہ خیال اجاگر ہوتا ہے کہ وہ کس طرح سے ڈیلیوری استعمال کریں تاکہ وہ اپنی زندگیوں میں سرگرمی اور لطف کا اضافہ لاسکیں۔ اپنے لوگوں کی مدد کرکے پاؤ-پاؤ کو فوڈ پانڈا کے اس پیغام سے نئی توانائی ملتی ہے کہ کس طرح سے وہ ڈیلیوری کا استعمال کریں اور اپنی زندگیوں کو خوبصورت بنائیں۔ ہم اپنے صارفین کو پاؤ-پاؤ سے ملانے کے لئے پرجوش ہیں۔ "
پاؤ-پاؤ تین چیزوں میں گہری دلچسپی رکھتا ہے جن میں فوڈ اور فن کے لئے بااختیاری اور اپنی شرائط پر زندگی جینے کی آزادی، فوڈ پانڈا کی پائیداری کا علم، اور جذبہ شامل ہیں۔ ایک پلیٹ فارم کے طور پر، فوڈ پانڈا صارفین کے لئے سہولت فراہم کرنے اور انکا قیمتی وقت بچا کر 24 گھنٹے فوڈ اور گروسریز کی ڈیلیوری میں آسانی لاکر انکی زندگیوں کو آسان بنا رہا ہے۔
پاؤ-پاؤ کا تعارف دراصل فوڈ پانڈا کے پچھلے برانڈ کی بنیاد کو ازسرنو تازگی بخشتا ہے جس میں فوڈ پانڈا نئے، دلچسپ اور خوبصورت رنگوں کے ساتھ سامنے آرہا ہے، اس میں زیادہ آسانی سے کام کرنے والی یوزر انٹرفیس بھی موجود ہے اور پلیٹ فارم کی توسیع فوڈ ڈیلیوری کے شعبے سے کہیں زیادہ بڑھ کر نظر آتی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں