سندھ حکومت نے آن لائن پلیٹ فارمز کے ہوم بیسڈ وینڈرزکے کمیشن پر عائد سیلز ٹیکس کم کردیا

سندھ حکومت نے آن لائن پلیٹ فارمز کے ہوم بیسڈ وینڈرزکے کمیشن پر عائد سیلز ٹیکس کم کردیا


کراچی: مالی سال 2022تا 2023کے حالیہ صوبائی بجٹ میں سندھ حکومت نے گھر سے کام کرنے والے افراد کی معاونت کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے آن لائن پلیٹ فارمز پر کام کرنے والے ہوم شیفس کے کمیشنز پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کردی ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی جانب سے سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کے بعد اب سندھ میں بھی ٹیکس کی شرح کم کردی گئی ہے۔ توقع ہے کہ اس اقدام کی بدولت یہ شعبہ مزید ترقی کرے گا اور نچلی سطح پر معاشی بااختیاری بالخصوص خواتین کی معاشی بااختیاری میں مدد ملے گی۔ 

اس حوالے سے سیلز ٹیکس کی شرح 13 فیصد سے کم ہوکر 8 فیصد کردی گئی ہے جس کی بدولت فوڈ پانڈا جیسے آن لائن فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارمز پر کام کرنے والے ہوم شیفس کو مزید ترقی اور بہتری کے مواقع میسر آئیں گے۔ 

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی گرے لسٹ سے نکلنے پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں۔

سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین، ڈاکٹر واصف علی میمن نے بتایا، "سندھ حکومت اپنے اس اقدام سے آن لائن پلیٹ فارمز پر گھر سے کام کرنے والوں کو تعاون فراہم کرے گی اور معاشرے کے بڑے طبقے کیلئے معاشی صلاحیت بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ اس سہولت کی بدولت گھر سے کام کرنے والے افراد کی تعداد بڑھے گی اور ایسا سازگار ماحول پیدا ہوگا جس میں حکومتی توجہ مستحکم معاشی صورتحال پر مرکوز ہوگی۔ "

فوڈ پانڈا کے سی ای او، منتقیٰ پراچہ نے کہا، "حکومت سندھ کا یہ اقدام ہوم شیفس کے لئے سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے سے متعلق ہمارے ویژن سے ہم آہنگ ہے کیونکہ ہوم شیفس ہمارے پورٹ فولیو کے اہم شعبہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ اقدام نئے شعبے کی ترقی میں معاون ہوگا جس میں لوگوں کی مالیاتی اور معاشی شمولیت بالخصوص خواتین کی معاشی بااختیاری کے لئے قابل ذکر مواقع ہیں۔ ہم فوڈ بزنس پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات ملاحظہ کرنے کیلئے پرجوش ہیں اور ملک بھر میں اسے مزید پھیلانے کے لئے پرعزم ہیں۔"

ہوم بیسڈ شیفس کو انکے آن لائن فوڈ ڈیلیوری چینلز سے ملنے والے کمیشن پر عائد سندھ سیلز ٹیکس (ایس ایس ٹی) کی شرح میں کمی کا اطلاق یکم جولائی سے اگلے دو سال کیلئے ہوگا جس کا اختتام 30 جون 2024 کو ہوگا۔ 

ہوم شیفس اپنے گھر کے کچن سے کام کرنے والے افراد ہوتے ہیں جو آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے کھانا فروخت کرتے ہیں۔ فوڈ پانڈا نے انڈسٹری میں دیگر اداروں کو ساتھ ملا کر اس وقت ہزاروں ہوم شیفس کو رجسٹرڈ کرلیا ہے جس کے لئے انکی فوڈ ہائی جین، کوالٹی، سیفٹی اور پیکیجنگ وغیرہ سے منسلک سخت جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ توقع ہے کہ ہوم شیفس کا شعبہ مزید ترقی کرے گا اور اگلے دو سالوں میں فوڈ پانڈا کے رجسٹرڈ ہوم شیفس کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ تک پہنچ جانے کے امکانات ہیں۔  

0/کمنٹس: