کراچی: مقامی سطح پر لوگوں کی حوصلہ افزائی کے پیش نظر تعلیم جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی میں سہولت کے لئے ملک کے صف اول کے چاکلیٹ اور کنفیکشنری مصنوعات تیار کرنے والے ادارے، مانڈیلیز پاکستان (Mondelez Pakistan)نے اپنی حب فیکٹری کے نزدیک واقع مقامی اسکول میں بنیادی سامان فراہم کیا۔ یہ ایک غیرمنافع بخش تعلیمی ادارہ ہے جسے ایک مقامی خاتون چلاتی ہیں اور وہ تعلیم کے بدلے کوئی فیس بھی نہیں لیتیں۔ مانڈیلیز پاکستان کی جانب سے انہیں اپنی مینوفیکچرنگ یونٹ کے اندر سے ہی بنیادی ضروریات کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔
تعلیم ایک بنیادی ستون ہے جو افراد کی صلاحیتیں بڑھاتی ہیں اور معاشرے ترقی کی جانب آگے بڑھتے ہیں جس کی بدولت قوم کو نئی کامیابیاں حاصل ہوتی ہیں۔ اس بنیادی مقصد کے ساتھ مانڈیلیز پاکستان جہاں جہاں کاروباری طور پر فعال ہے، وہاں ایسے وسیع اقسام کے مواقع کی تلاش میں سرگرداں رہتا ہے جن پر عمل کرکے مقامی لوگوں کو کسی طرح واپس لوٹایا جاسکے۔ اس ذمہ داری کو نبھانے اور طالب علموں کو سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لئے مقامی اسکول کو فرنیچر، پنکھے، لائٹیں اور بجلی کی وائرنگ کی تنصیب کے ساتھ خوبصورت پودے اور گملے پیش کئے گئے۔ یہ تمام وسائل مانڈیلیز کی فیکٹری سائٹ پر دستیاب سامان سے عطیہ کئے گئے، جن میں اپنی نرسری سے پودے، اضافی لکڑی سے ڈیسک کی تیاری شامل ہیں تاکہ ان میں پائیدار اور سازگار ماحول کا احساس اجاگر ہو۔
مانڈیلیز پاکستان کے منیجر کارپوریٹ اینڈ گورنمنٹ افیئرز پاکستان، اسامہ مجید نے کہا، "مانڈیلیز کو فخر ہے کہ جہاں ہم کاروباری طور پر فعال ہیں، وہاں لوگوں کی ترقی پر کام کرتے ہیں۔ سماجی طور پر ذمہ دار ادارے کے طور پر ہم یقین رکھتے ہیں کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ہر ممکن حد تک سازگار ماحول اور انفراسٹرکچر میں سہولت فراہم کریں۔ مقامی اسکول کی بنیادی ضروریات کے ساتھ ترقی کے حامل اس اقدام پر ہمیں خوشی ہے جس کی بدولت یہاں زیر تعلیم بچے سیکھنے کے عمل سے محظوظ ہوسکتے ہیں اور مستقبل میں بھی آگے بڑھنے کی انکی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ "
یہ اسکول مقامی آبادی کے تمام بچوں کے لئے کھلا ہے اور مستقل بنیادوں پر مانڈیلیز پاکستان کی کاروباری سماجی ذمہ داری کے وسیع اقدامات میں شامل ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں