پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم بی بی ایل) نے ملک کے صفِ اول کے ڈاکٹروں کی ڈیجیٹل ایڈوائزری و انشورنس سروس WebDocکے ساتھ اشتراک کرلیا ہے۔ ایم ایم بی ایل کے صارفین کم لاگت کے پلانز کے ذریعے اپنے موبائل فونز پر باسہولت انداز سے طبی خدمات کی رسائی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ایم ایم بی ایل کے سی ای او غضنفر عظام اور WebDoc کے سی ای او عاصم ضیاءعالم نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
اس اہم اشتراک کے ذریعے ایم ایم بی ایل اپنے تمام کلائنٹس کے لئے ای ۔ہیلتھ سہولیات میں مزید اضافہ کے ساتھ انفارمیشن و کمیونکیشنز ٹیکنالوجی کے ملاپ سے معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ اسی طرح، وہ صارفین کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے سند یافتہ تجربہ کار ڈاکٹرز سے جوڑنے پر توجہ مرکوز رکھے گا۔ صارفین نان ایمرجنسی کیسز میں آن لائن اور آف لائن مشاورت سے مستفید ہوں گے جن میں رئیل ٹائم مانیٹرنگ، نان پینل اسپتالوں میں ادائیگی کی 100 فیصد واپسی، آمدن کے ذرائع سے محرومی پر دو گنا کوریج اور پورے گھرانے کے لئے انٹرایکٹو وائس ریسپانس (آئی وی آر) اور واٹس ایپ چینلز کے ذریعے پورا دن لامحدود ٹیلی کنسلٹیشن شامل ہے۔ یہ خدمات ایم ایم بی ایل کی دوست ایپ پر بھی جلد میسر ہوں گی۔
رئیل می پاکستان نے مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے ایڈوانس ٹیلی کام کے ساتھ اہم اشتراک کرلیا
اس پیش رفت پر ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عظام نے کہا، "ایم ایم بی ایل اپنی ای۔ہیلتھ سہولیات میں توسیع کے لئے فعال ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین کو ایک ایسے پلیٹ فارم کے ہمراہ بہترین مواقع کی فراہمی کے لئے پرامید ہے جہاں انکی ضروریات ڈیجیٹل طریقے سے کم لاگت میں باسہولت انداز سے پوری کی جاسکیں۔ ایم ایم بی ایل میں ہم ہمیشہ ایسے جدت انگیز مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں جن کے ذریعے ڈیجیٹل تفریق کو ختم کیا جائے اور صارفین کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جائے جبکہ WebDocکے ساتھ اشتراک پر مبنی کاوش اسی سمت میں آگے بڑھنے والا اہم قدم ہے۔ "
اس موقع پرWebDoc کے سی ای او، عاصم ضیاءعالم نے کہا، "ایم ایم بی ایل WebDoc کے اشتراک سے بینک کے صارفین کو صحت عامہ کی ایڈوائزری اور انشورنس سروسز کے ذریعے بااختیار بنانے کے لئے پرجوش ہے جس کے نتیجے میں مالیاتی سہولیات کو فروغ ملے گا۔ WebDoc ایک صف اول کی ہیلتھ ٹیک، انشورنس ٹیک، اور اگری ٹیک کمپنی ہے جو 23 ملین سے زائد صارفین کو خدمات پیش کررہی ہے۔ اس اشتراک میں جلد اور مستحکم انداز سے آنے والے سالوں میں توسیع نظر آرہی ہے جس سے صارفین بالخصوص دور دراز علاقوں کے افراد مستفید ہوں گے۔ "
آسان موبائل اکاؤنٹ کی شاندار کامیابی چار ماہ میں 166 ملین ڈالر سے زیادہ کا لین دین
لوگوں کو مرکزی اہمیت دینے والے ادارے کے طور پر ایم ایم بی ایل اپنی مصنوعات اور خدمات کے پورٹ فولیو میں بہتری لانے کے لئے پرعزم ہے اور ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات کی بہتر انداز سے تیاری کے لئے اپنی توجہ بڑھا رہا ہے۔ ایم ایم بی ایل کے غیرمتزلزل عزم سے ہم آہنگی کی روشنی میں بینک اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں توسیع پر توجہ دیتا ہے تاکہ صارفین کو مزید بہتر انداز سے خدمات فراہم کرسکے۔
ایک تبصرہ شائع کریں