رئیل می نے پاکستان میں اپنا نیا C35اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کردیا

 ٹیکنالوجی کمپنی رئیل می (realme) نے رواں سال کے ابتدائی چند ماہ میں درمیانی اور مہنگی رینج کے اسمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں جن میں رئیل میں 9 آئی اور 9 پرو پلس بالترتیب شامل ہیں۔ پاکستان میں ان سمارٹ فونز کی بھرپور کامیابی کے بعد رئیل می مقامی اسمارٹ فون انڈسٹری میں قائدانہ کردار کیلئے درمیانی رینج کا ایک اور نیا اسمارٹ فون متعارف کروا رہا ہے۔ 

رئیل می سی 35 (realme C35)نے یورپی اور جنوبی ایشیائی مارکیٹوں کے سیلز چارٹ میں اولین پوزیشن حاصل کرلی ہے اور اب پاکستان میں بھی اپنے چمک دار سلک ڈیزائن، 6.6 انچ ایف ایچ ڈی ڈسپلے اور 50 میگا پکسل کا اے آئی ٹرپل کیمرے سے لیس ہوگی۔ اسکی سی سیریز سب سے بہترین کارکردگی کی حامل ہے اور اب رئیل می سی 35 اپنی حالیہ پیشکش سے مارکیٹ میں بڑی ہلچل مچانے کیلئے تیار ہے۔ 

پاکستانی تھنک ٹینک کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز اور سوئس ایشین چیمبر آف کامرس کے مابین باہمی معاٸدہ طے پا گیا

رئیل می کی سی سیریز پاکستان جیسے ابھرتے ممالک کے لئے بہترین انداز سے تیار کی گئی ہے کیونکہ یہاں کی آبادی کم بجٹ کو پیش نظر رکھنے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ان خصوصیات میں دلچسپی رکھتی ہے جہاں چھوٹے بجٹ میں  وہ پریمیئم اسمارٹ فون حاصل کرسکیں گے۔ رئیل می کی سی سیریز کم لاگت کے ساتھ معیار کا خوبصورت امتزاج ہے۔ 

اپنے قیام کے ساتھ ہی رئیل می نے تین جہتوں پر توجہ مرکوز رکھی ہے جن میں معیار برقرار رکھنا، صارفین کے اطمینان کی سطح کو بہتر بنانا اور کم لاگت میں اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجی کی فراہمی ہے۔ اس عزم کو آگے بڑھانے کے لئے رئیل می نے رواں سال ملک کے اندر لاہور میں اپنا پہلا مقامی اسمبلی پلانٹ کا بھی افتتاح کیا۔ اس پلانٹ کا فائدہ یہ ہے کہ صارفین کو رئیل می کی بامعیاری مصنوعات پر کم لاگت کی سہولت پہنچائی جائے۔ رئیل می سی 35 اس وقت پری آرڈرز پر دراز کے ذریعے خصوصی طور پر دستیاب ہے۔

اینگرو فرٹیلائزر اور سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی کے اشتراک سے کپاس کی پیداور پر سیمینار کا انعقاد

اس اسمارٹ فون کو پہلے مرحلے میں متعارف کرانے کے لئے رئیل می (realme) ملک بھر میں 1500 سے زائد شاپس تک اپنی کوریج بڑھا رہا ہے۔ اس حوالے سے ملک میں صف اول کے موبائل ڈسٹری بیوٹر ایڈوانس ٹیلی کام سے حال ہی میں اشتراک کیا ہے۔ توقع ہے کہ رئیل می 9 آئی کے مقابلے میں رئیل می سی 35 دو گنا ترقی کرے گا۔ یہ اسمارٹ فون عالمی سطح پر معروف ٹی یو وی رہین لینڈ اسمارٹ فون ہائی ریلائی ایبلٹی کی سرٹیفکیشن رکھتا ہے۔ اس سرٹیفکیشن کے حصول کے لئے سخت آزمائش پر پورا اترنا پڑتا ہے، بین الاقوامی معیارات کی پاسداری کی تصدیق ہوتی ہے۔ رئیل می سی 35 میں 50 میگا پکسل کا طاقتور اے آئی ٹرپل  کیمرا ہے جبکہ 6.6 انچ کی بڑی اسکرین کی بدولت خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ 

 رئیل می سی 35اسمارٹ فون 32ہزار 999روپے میں پری آرڈر پر ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس دراز پر فروخت کے لئے چند مزید روز کے لئے دستیاب ہے۔ اس کے ساتھ رئیل می بڈز کلاسک کا ایک مفت تحفہ بھی شامل ہے۔ 


رئیل می نے پاکستان میں اپنا نیا C35اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کردیا




0/کمنٹس: