پاکستان کے معروف ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے ایک اور جدید فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین ایک کلک کے ذریعے روزانہ منافع کماسکیں گے۔ ایزی پیسہ کے صارفین اب اپنے موجودہ اکاؤنٹ بیلنس پر ہر روز فیصدی منافع کمانے کیلئے ایپ میں سیونگزپروڈکٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
سپر سٹور کارفور موسم گرما کی مناسبت سے خصوصی سیل کا آغازکررہا ہے۔
یہ انقلابی فیچر پاکستانی عوام کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ آسان اور محفوظ ڈیجیٹل سیونگز کے ذریعے اپنے مالی معاملات کو کنٹرول کر سکیں۔ دستیاب منصوبوں میں سے کسی ایک کیلئے ’سبسکرائب‘ پر کلک کرنے سے ایزی پیسہ ایپ صارفین فوری طور پر 9 فیصد تک سالانہ منافع کمانا شروع کر سکتے ہیں۔ صارفین کے فنڈز پر کوئی روک ٹوک نہیں رکھی گئی ہے، انہیں صرف اپنے منتخب کردہ منصوبے کی حد سے زیادہ بیلنس برقرار رکھنا ہے اور منافع کماتے رہنا ہے۔ سیونگز پروڈکٹ ایزی پیسہ کے موجودہ اور نئے تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد مدثر عاقل، سی ای او، ایزی پیسہ اور ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے کہا ”بنیادی طور پر کیش پر مبنی معیشت کے طور پر پاکستانی عوام کی بچت کی عادات کو بہتر کرنے کی ہمیشہ گنجائش رہی ہے۔ گھریلو بجٹ کا ایک بڑا حصہ پہلے ہی بنیادی ضروریات کے لیے مختص ہوتا ہے اس لئے ملک بھر میں زیادہ تر لوگوں کو بچت کرنے میں مشکل درپیش آتی ہے۔ ہم ہر ایک شخص کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ وہ اپنے ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے اپنے مالی معاملات کو کنٹرول کرسکیں اور ہماری ایپ کی سیونگز فیچر اس سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔ اب کوئی بھی عملی طور پر اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹ کے ذریعے بغیر کسی رکاوٹوں کے روزانہ بچت کرکے منافع کما سکتا ہے۔''
پی ٹی سی ایل گروپ کا پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے نیشنل ایمرجنسی سینٹر کے ساتھ اشتراک
گزشتہ تیس دنوں میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارم پر ایزی پیسہ ایپ استعمال کرنے والے تقریبا10 ملین صارفین کے ساتھ ایزی پیسہ تمام زمروں میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی پاکستانی ایپ ہے اور اشتراک اور ٹیکنالوجی کی طاقت کے ذریعے پاکستان کو کیش لیس اور جامع مالی معاشرے میں تبدیل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں