جوبلی لائف انشورنس کیش پریمیم کی وصولی کے لئے بینک الفلاح کا وسیع سی ڈی ایم نیٹ ورک سے استفادہ کرے گا
بینک الفلاح اور جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ نے بینک الفلاح کے سی ڈی ایم نیٹ ورک کے ذریعے کیش کی وصولی کے لئے ایک ایگریمنٹ پر دستخت کئے ہیں۔ ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب میں بائیں سے دائیں پہلی صف میں عاطف باجوہ، سی ای او بینک الفلاح اور جاوید احمد، منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جوبلی لائف انشورنس۔ دوسرے صف میں بائیں سے دائیں محمد حسین، ہیڈ۔ڈیجیٹل چینلز، بینک الفلاح، محمد فرازالدین شیخ، پراڈکٹ ہیڈ۔ چینلز اینڈ پارٹنر شپ، بینک الفلاح، محمد یحیٰ خان، گروپ ہیڈ، ڈیجیٹل بینکنگ بینک الفلاح، عمر فاروق، چیف فنانشل آفیسر، جوبلی لائف انشورنس، سہیل فخر، گروپ ہیڈ۔ کارپوریٹ بزنس اینڈ بینک ایشورنس، جوبلی لائف انشورنس اور زوہیب شاہد، منیجر۔ ڈیجیٹل پروڈکٹس، بینک الفلاح موجود ہیں۔
کراچی : بینک الفلاح اور جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ نے بینک الفلاح کے سی ڈی ایم نیٹ ورک کے ذریعے کیش کی وصولی کے لئے ایک ایگریمنٹ پر دستخت کئے ہیں۔ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب بینک الفلاح کے ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوا۔ اس معاہدے کے بعد جوبلی لائف کے کسٹمرز اور سیلز فورس اپنے انشورنس پریمیم اور کنٹری بیوشنز وقت پر سی ڈی ایم (کیش ڈپوزٹ مشین) کے ذریعے محفوظ طریقے سے جمع کراسکیں گے۔
دبئی سمر 2022 کے لئے ایمریٹس بورڈنگ پاس کے حامل افراد کے پرکشش پیشکشیں
بینک الفلاح لمیٹڈ (BAFL) پاکستان کے سب سے بڑے مالیاتی اداروں میں سے ایک ہے اور جب ڈیجیٹل بینکنگ کی اختراعی مصنوعات کی بات آتی ہو تو یہ صنعت کے سب سے بااثر لیڈروں میں سے ایک ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں بینک الفلاح نے پاکستان میں کیش ڈپوزٹ مشین کا ایک وسیع نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ ملک کے بڑے شہروں میں نیٹ ورک پھیلا دیا ہے جن کے ذریعے ایک درست شناختی کارڈ کا حامل کسٹمر چلتے پھرتے کیش ڈپوزٹ کروا سکتا ہے۔ یہ سروسزہفتے کے سات دن 24 گھنٹے دستیاب ہیں اس میں کسی بھی اے ٹی ایم یا ڈیبٹ کارڈ کی ضرورت نہیں پڑتی۔
جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ (JLICL)، ایک معروف اور نجی شعبے کی ایک صف اول کی لائف انشورنس کمپنی ہے جو اپنے صارفین کے لیے مختلف حسب ضرورت انشورنس مصنوعات پیش کرتی ہے۔ بیمہ کے روایتی اور اسلامی طریقوں کے تحت انفرادی اور کارپوریٹ کاروباروں کے لیے اپنی مختلف بیمہ مصنوعات کے ساتھ ساتھ، کمپنی اپنے کسٹمرز کی مالی ضروریات کے مطابق بہترین طریقوں اور عالمی معیار کے سلوشنز پیش کرتی ہے۔ اس ڈیجیٹل دور میں اپنے صارفین کے لیے آسان اور پریشانی سے پاک طریقے سے انشورنس خریدنے کے طریقے کو آگے بڑھاتے ہوئے، جوبلی لائف اب مختلف ای پیمنٹ سلوشنز پیش کر کے اپنے صارفین کے لیے ادائیگیوں کے نئے اور زیادہ آسان طریقوں کو یقینی بنا رہی ہے۔
تقریب میں سی ای او بینک الفلاح لمیٹڈ عاطف باجوہ نے کہا '' ڈیجیٹل بینکنگ اور انشورنس دونوں کا مستقبل تابناک ہیاور یہ پاکستان میں کیش جمع کرنے کے معیار کو تیزی سے تبدیل کر رہا ہے اور صارفین کافی تعداد میں روایتی چینلز پر آن لائن چینلز کو ترجیح دے رہے ہیں۔ جوبلی لائف انشورنس کے ساتھ ہماری شراکت داری صارفین کو بینک الفلاح CDMs کے ذریعے ایک نان اسٹاپ اور محفوظ کیش ڈپازٹ سروس فراہم کرے گی۔
شاہد آفریدی کا میرے ساتھ رویہ متعصبان تھا وہ مجھ پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباو ڈالتے رہےا۔
جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اینڈ سی ای او جاوید احمد نے کہا ''ہمارے کسٹمرز ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہے ہیں۔ بینک الفلاح کے ساتھ شراکت میں ہمیں بہت خوشی ہے تاکہ ہم اپنے صارفین کو پریشانی سے پاک اور آسان طریقے سے اپنے پریمیم کی ادائیگی کے لئے سہولت فراہم کرسکیں۔ اس آپشن کے اضافے کے ساتھ، اب ہم اپنے کسٹمرز کو پاکستان میں کسی بھی دوسرے انشورر کے مقابلے میں پریمیم کی ادائیگی کے لئے زیادہ سہولتیں پیش کرتے ہیں۔
جوبلی لائف انشورنس اور بینک الفلاح کے مابین کیش منجمنٹ کلائنٹ پیمنٹس کے علاوہ CDMs دیگر کیش سروسز جیسے کیش ڈپوزٹ بینک الفلاح یا کسی بھی دیگر مقامی بینک میں کیش جمع کرنے، قرضوں کی ادائیگی، کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی، موبائل ٹاپ اپس، یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی، اسکول فیس یا عطیات کی ادائیگیوں کی سروسز بھی فراہم کرتی ہیں۔یہ اس وقت 220 سے زائد مقامات پر چل رہی ہیں اور آنے والے دنوں میں 300 سے زائد مقامات کا اضافہ کردیا جائے گا جن کی بدولت کسٹمرز کی بڑی تعداد بینک برانچوں کے کاؤنٹر میں لائنوں میں کھڑے ہونے کے بجائے ڈیجیٹل چینل میں منتقل ہوجائیں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں