بھارت کی معروف اداکارہ چیتھانہ راج کاسمیٹکس سرجری کے دوران جان کی بازی ہار گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کناڈا شوبز انڈسٹری سے وابستہ مشہور اداکارہ چیتھانہ راج بنگلورو کے نجی اسپتال میں جسم کی اضافی چربی کو کم کروانے کےلیے آپریشن کروا رہی تھی جو ان کی موت کا باعث بنا۔
اداکارہ کے والد نے کاسمیٹکس سینٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے کہا کہ چیتھانہ کی موت ڈاکٹر کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 مئی کو چیتھانہ کی سرجری ہوئی اور آپریشن کے کچھ دیر بعد ہی اداکارہ کو سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی جس کی وجہ پھیپھڑوں میں جمع ہونے والا سیال بنا۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی حالت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں رکھنا تھا مگر کاسمیٹکس سینٹر میں انتہائی نگہداشت کا وارڈ بھی موجود نہیں تھا جہاں چیتھانہ کی سرجری کی گئی۔
ایک تبصرہ شائع کریں