رئیل می پاکستان نے مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے ایڈوانس ٹیلی کام کے ساتھ اہم اشتراک کرلیا


کراچی، 12مئی، 2022۔ عالمی ٹیکنالوجی کمپنی رئیل می (realme) ہمیشہ سے مارکیٹ میں اپنی مصنوعات کی دستیابی کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع کی تلاش میں فعال رہتی ہے۔ اس سلسلے میں رئیل می نے حال ہی میں پاکستانی مارکیٹ کے اندر اپنی رسائی بڑھانے کے لئے ایڈوانس ٹیلی کام کے ساتھ اہم اشتراک کیا ہے۔ اسمارٹ فون انڈسٹری میں بڑے بین الاقوامی اداروں سے اشتراک کی بدولت ایڈوانس ٹیلی کام کا ملک میں صف اول کے موبائل فون ڈسٹری بیوٹرز میں شمار ہوتا ہے۔ سال 2002 میں قائم اس کا ڈسٹری بیوشن بزنس قائم ہوا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس نے موبائل انڈسٹری میں بڑے معروف اداروں کو اپنے ساتھ شامل کرکے اپنی ساکھ مستحکم بنالی۔ 

آسان موبائل اکاؤنٹ کی شاندار کامیابی چار ماہ میں 166 ملین ڈالر سے زیادہ کا لین دین

ملک بھر میں اپنے وسیع ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ اسکی آفٹر سیلز سروس بھی سب سے بڑی ہے اور پاکستان کے تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں اسکے خصوصی کسٹمر سینٹرز اور کلیکشن پوائنٹس فعال ہیں۔ یہ 230 شہروں اور قصبوں میں براہ راست ریٹیل نیٹ ورک کی غیرمعمولی رسائی بھی رکھتا ہے۔ 

رئیل می پاکستان بھر میں تین ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ کام کررہا ہے جن میں ایئرلنک کمیونکیشنز، ایم اینڈ پی اور یونائیٹڈ موبائل شامل ہیں۔ ایڈوانس ٹیلی کام اس کا چوتھا ڈسٹری بیوٹر ہے جس کی بدولت رئیل می اپنی مصنوعات کی رسائی ان علاقوں تک پہنچا سکتا ہے جہاں پہلے وہ دستیاب نہ تھیں جبکہ اسکی موجودہ ڈسٹری بیوشن خدمات بھی مزید مستحکم ہوں گی۔ پاکستان میں 20 سال سے کام کرنے کی وجہ سے ایڈوانس ٹیلی کام مقامی صارفین کی خواہش، ضروریات اور رجحانات سے بخوبی آگہی ہے جن کی کارآمد معلومات رئیل می کیلئے مارکیٹ کے زیادہ بڑے حصہ کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔

فاسٹ فوڈ تیار کرنے والوں کے لئے لے جائی جانے والی 12من مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا

رئیل می پاکستان (realme Pakistan)کے کنٹری ڈائریکٹر سید مشہود حسن نے کہا، "رئیل می کی ٹیم ایڈوانس ٹیلی کام جیسے بڑے ڈسٹری بیوشن کے ساتھ کام کا موقع حاصل کرنے پر خوش ہے۔ مجھے امید ہے کہ رئیل می اور ایڈوانس ٹیلی کام کے ساتھ ہمارا اشتراک باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگا اور ہم یقینا مستقبل میں بھی اس اشتراک کو جاری رکھیں گے۔ ہم اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی کے لئے کوشاں رہیں گے۔ "

اس موقع پر ایڈوانس ٹیلی کے سی ای او، رضوان مجید نے کہا، "اپنے نیٹ ورک میں شامل انتہائی تیزی سے ترقی کرنے والے اسمارٹ فون برانڈ ،رئیل می (realme)کے ساتھ اشتراک کے اعلان پر ہم نہایت خوش ہیں۔ ہم رئیل می کی ٹیم اور اپنے ڈیلر نیٹ ورک کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ اس معیار اور سروس کی سطح کو برقرار رکھنے کے لئے ہم اکھٹے کام کریں گے جن کی پاسداری کے لئے رئیل می خواہاں ہے۔ "

0/کمنٹس: