- گروسری، الیکٹرانکس، ٹیکسٹائل اور گھریلو آلات سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
- کارفورکی سمر میگا سیل گرمی کی لہر کے دوران صارفین کے لئے راحت کا باعث بنے گی۔
متحدہ عرب امارات کے کاروباری گروپ ماجد الفطیم کی جانب سے پاکستان میں فعال ادارے کارفور نے گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیشِ نظرصارفین کے لئے موسم گرما کو پرُجوش بنانے کے لیے ایک سرپرائز، تھیم پر مبنی میگا سیل کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ صارفین پاکستان بھر میں موجود کارفورکے دس اسٹورز پر پرُسکون ماحول میں خریداری کر کے شدید گرمی کی لہر سے بچ سکتے ہیں۔یہ شاندار آفرز کارفورکی ویب سائٹ یا موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے آن لائن شاپنگ کے لئے بھی دستیاب ہیں۔
موسم کی پیشن گوئی کے مطابق جون کے پورے مہینے میں ملک میں گرمی کی شدت برقراررہنے کا امکان ہے۔ یہ حیران کن رعایتیں ان مصنوعات پر ہیں جنہیں صارفین گرمی کی شدت سے نمٹنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں۔رعایتی اشیاء میں تازہ خوراک، گروسری، الیکٹرانکس، ٹیکسٹائل، صحت اور گھریلو سامان کے ساتھ ساتھ فریج، واٹر کولر، اور ایئر کنڈیشنر وغیرہ شامل ہیں۔خریداری کو مزید آرام دہ اور آسان بنانے کے لیے آن لائن خریداری پر خصوصی کیش بیک آفرز بھی لاگو ہیں۔
کارفورپاکستان کے کنٹری مینیجر عمر لودھی نے بتایا کہ: ”کارفور پاکستان اپنے صارفین کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ، ہم بارعایت ڈیلز متعارف کروانے کے لیے پرجوش ہیں جو کہ اس موسم گرما کو ہر ایک کے لیے مزید با سہولت بنائیں گی۔ ہم نے اپنی سیلز ٹیم کے ساتھ مل کر کام کیا ہے تاکہ گرمی کے مہینوں میں اپنے صارفین کی پسندیدہ مصنوعات کی نشاندہی کی جا سکے جس کی بدولت ہم معیار، قیمت اور انتخاب کے لحاظ سے بہترین آفرز کو یقینی بنا سکیں۔“
میگا سیل پورے سیزن میں کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور اسلام آباد کے تمام کارفوراسٹورز پر دستیاب رہے گی۔ اسٹور میں خریداری کی سہولت کے علاو ہ کارفوراپنی موبائل ایپ کے ذریعے ڈیلیوری سروس بھی پیش کرتا ہے اور صارفین ”مائے کلب “ (MyClub) کا استعمال کرتے ہوئے فوری رعایت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پوائنٹس بھی بناسکتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے، براہِ کرم ہماری ویب سائٹwww.carrefourpakistan.com ملاحضہ کریں۔
ایک تبصرہ شائع کریں