پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے نیشنل ایمرجنسی سینٹر، حکومت پاکستان کے ساتھ اشتراک قائم کرلیا ہے۔ قومی ٹیلی کمیونی کیشن گروپ نے پولیو کے خلاف ویکسی نیشن کے فروغ کے لیے اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے آگہی پیدا کرنے لیے اقدامات اٹھائے کیونکہ پولیو کی بروقت روک تھام نہ ہونے سے بچوں کو عمر بھر کی جسمانی معذوری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یوفون4G کا خواتین کی موبائل انٹرنیٹ تک رسائی کو فروغ دینے کا عزم
بدقسمتی سے پاکستان ان دو ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو اب بھی موجود ہے۔ حکومت پاکستان نیشنل ایمرجنسی سینٹر اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ہمارے بچوں کی زندگیوں اور مستقبل کے تحفظ کے لیے اس بیماری کے خاتمے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ اس مرتبہ پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G نے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی فوری ضرورت کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے تعاون کیا تاکہ بچوں کو اس بیماری کے ہاتھوں زندگی بھر کی جسمانی معذوری سیبچایا جاسکے۔
پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G نے 23 سے 25 مئی 2022 تک تین روزہ پولیو ویکسی نیشن مہم کیدوران خیبر پختونخوا کے 11 علاقوں اور سابق قبائلی اضلاع میں ایس ایم ایس براڈکاسٹ کے ذریعے لوگوں کو پولیو ویکسی نیشن کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ کوہاٹ، اورکزئی، کرم، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، اور ٹانک کے علاقوں میں اردو زبان میں بھیجے گئے ایس ایم ایس پیغامات میں والدین پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے بچوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی ہر مہم کے دوران ویکسین لگوائیں۔
ورلڈاکنامک فورم کے موقع پر ملکی سیاست و معیشت پر جامع مباحثے ”پاکستان بریک فاسٹ“ کی شاندار پذیراٸی
مہم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، پی ٹی سی ایل گروپ کے پبلک ریلیشن اور کارپوریٹ کمیونی کیشن کے سربراہ، عامر پاشا نے کہا: ''ہم پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے نیشنل ایمرجنسی سینٹر کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔ یہ ایک اہم فریضہ ہے کیونکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کے تحفظ اور خود انحصاری کے فروغ کے لیے ضروری ہے۔ ہم پی ٹی سی ایل اور یوفون میں اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت معاشرے کی بہتری کے لیے اپنی خدمات اور انفراسٹرکچر کو بروئے کار لاتے رہیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری کوششوں سے ویکسین سے متعلق آگہی کے فروغ میں کافی مدد ملے گی،تاکہ ہمارا مستقبل ایک صحت مند نسل کے ہاتھ میں ہو۔''
قومی پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ ہم پی ٹی سی ایل اور یوفون کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستان میں پولیو ایمرجنسی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں تعاون کیا۔ قومی پولیو پروگرام بچوں کو عمر بھر کی معذوری کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے ہمارے شراکت داروں کے ساتھ مل کر انتھک محنت کر رہا ہے۔ ہمیں ملک بھر میں ویکسی نیشن کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے مزید تعاون کی ضرورت ہے تاکہ تمام بچے محفوظ رہیں اور پوری صلاحیتوں کے ساتھ بڑھیں۔
خیبر پختونخواہ کے علاقے بنوں میں 4 گاڑیوں میں تصادم،2 خواتین سمیت 5 افرادجاں بحق
پی ٹی سی ایل گروپ کے سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت اٹھایا گیا یہ اقدام ملک میں سماجی بھلائی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے گروپ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ قومی ٹیلی کمیونی کیشن ادارے کی حیثیت سے، پی ٹی سی ایل گروپ نہ صرف لوگوں کو اعلیٰ معیار کی آئی سی ٹی خدمات کے ذریعے بااختیار بناتا ہے بلکہ ضرورت اور موقع کے حساب سے ان کی زندگیوں کو بدلنے کے لیے اپنی مہارت اور وسائل کو بھی بروئے کار لاتا رہتا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں