فوڈ پانڈا کا اپنے رائیڈرز کے لائسنس کی تجدید کیلئے ٹریفک پولیس سے اشتراک



کراچی:  لوگوں کو بہتر انداز سے خدمات کی فراہمی کے مستحکم عزم کے ساتھ ٹیکنالوجی کمپنی فوڈ پانڈا پاکستان نے لاہور میں رائیڈرز مراکز میں اپنے رائیڈرز کے لائسنس کی تجدید کے لئے سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ 

رائیڈرز کے لائسنس کی تجدید کی مہم دو روز جاری رہی جہاں رائیڈرز نے ضروری ٹریفک ہدایات کے مطابق اپنی متعلقہ دستاویزات کی تجدید کرائی۔ چند رائیڈرز کو لرننگ لائسنس بھی جاری کئے گئے اور 45 روز کی مدت کے بعد انہیں مستقل لائسنس میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ 

اس طرح کی سرگرمیاں دیگر شہروں میں بھی متعلقہ حکام کے تعاون سے منعقد کی جائیں گی۔ فوڈ پانڈا ہمیشہ سے اس شعبے میں اپنی خدمات کی فراہمی کے ذریعے تبدیلی لانے کے لئے پیش پیش رہا ہے۔ اس حوالے سے رائیڈرز کے لائسنس کی تجدید کیلئے خصوصی مہم فوڈ پانڈا کی مسلسل کاوشوں کا ایک اور ثبوت ہے۔


فوڈ پانڈا ایک ذمہ دار کاروباری ادارہ کے طور پر مقامی قوانین، ضابطوں اور کمیونٹی ہدایات کی پاسداری کو یقینی بنانے پر فخر کرتا ہے۔ فوڈ پانڈا کے رائیڈرز کے کام میں ڈرائیونگ لائسنس کی کلیدی اہمیت ہے اور رائیڈرز کو اپنے امور کی انجام دہی کے لئے کارآمد دستاویزات کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ 

ملک بھر میں 20ہزار سے زائد ریسٹورنٹ پارٹنرز اورہر ماہ لاکھوں لوگوں کو کھانا منزل مقصود پر پہنچانے کے ساتھ فوڈ پانڈا پاکستان کی سب سے بڑی ای کامرس اور آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی ہے۔ فوڈ پانڈا ہزاروں گھریلو شیفس کو اپنے روزگار کی فراہمی کا موقع فراہم کرتا ہے اور جب لوگ ان کا انتخاب کرتے ہیں تو پھر ڈیلیوری رائیڈرز کے لئے آمدن کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ اس بارے میں مزید معلومات کے حصول کے لئے برائے کرم اس ای میل (press@foodpanda.pk) پر رجوع کریں۔


0/کمنٹس: