پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پاکرا) کی جانب سے 30 اپریل 2022 کو جاری حالیہ کریڈٹ اسسمنٹ کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل، بینک موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے ایک بار پھر پاکرا سے 'پوزیٹو آؤٹ لک' کی کریڈٹ ریٹنگ حاصل کرکے اپنا اعزاز برقرار رکھا ہے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والا ملک میں واحد مائیکروفنانس ادارہ ہے۔ اس کے علاوہ، ایم ایم بی ایل مجموعی بینکنگ انڈسٹری بشمول مائیکروفنانس یا کمرشل میں 'پوزیٹو آؤٹ لک' کا اعزاز پانے والے دو بینکوں میں بھی شامل ہے۔
بینک نے پچھلے سال بھی کامیابی سے 'پوزیٹو آؤٹ لک 'برقرار رکھا، ایجنسی کی واچ لسٹ سے بدستور محفوظ رہا جبکہ لانگ ٹرم / شارٹ ٹرم کریڈٹ پروفائل کے لئے اے / اے ون ریٹنگ بھی قائم رکھی۔ ایم ایم بی ایل کی قابل ذکر کامیابی سے اسکے صارفین کا ادارے پر بھروسہ اور اعتماد نظر آتا ہے اور بینک بھی اپنے صارفین کو اپنے آپریشنز میں تنوع اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے اسی طرح بہتر انداز سے سہولت فراہم کرنے کیلئے انکی توقعات پر پورا اترتا ہے۔
رئیل می نے پاکستان میں اپنا نیا C35اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کردیا
اس موقع پر ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عظام نے کہا، "پاکستان میں ایم ایم بی ایل کے لئے یہ فخر کی بات ہے جس نے عالمی وبا کرونا کے دوران درپیش معاشی چیلنجز کے باوجود لگاتار دو سال پاکرا سے 'پوزیٹو آؤٹ لک 'کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس اہم موقع پر ہم اپنے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے مسلسل اعتماد پر تہہ دل سے مشکور ہیں جس کی بدولت ایک مستحکم قوت کے طور پر ہم پائیدار کاروباری ترقی کی جانب بڑھنے کے قابل ہوئے۔ ہم آنے والے سالوں میں کامیابی کا سفر جاری رکھنے کیلئے پرامید ہیں۔"
اس اہم پیش رفت پر ایم ایم بی ایل کے چیف فنانس و ڈیجیٹل آفیسر، سردار محمد ابوبکر نے کہا، "یہ ایم ایم بی ایل کے لئے فخر کا مقام ہے کیونکہ مثبت کاروباری حالات کے ساتھ یہ انڈسٹری میں اہم اعزاز رکھنے والا واحد مائیکروفنانس ادارہ ہے۔ یہ اہم کامیابی ہمارے صارفین کی ہم پر مسلسل اعتماد اور ہماری ٹیموں کی اپنے صارفین کیلئے انتھک کاوشوں کے بغیر حاصل نہ ہوپاتی۔ اپنی کامیاب حکمت عملی پر توجہ دینے کے ساتھ ہم اپنا کام بہتر انداز سے جاری رکھیں گے، جن میں اپنے آپریشنز میں نئے مواقع تلاش کرنے اور تیزرفتار ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی تنصیب کی مدد سے آمدن کے ذرائع میں اضافے پر توجہ دی جائے گی۔"
ملک میں سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک کے طور پر ایم ایم بی ایل اپنے وسیع ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے ذریعے معاشرے کے پسماندہ طبقے کو مالیاتی خدمات کی رسائی کے لئے کام کررہا ہے۔ یہ وسیع اقسام کی مصنوعات اور خدمات پیش کرتا ہے، اس طرح لوگوں کو باسہولت انداز سے معیاری مالیاتی خدمات کی رسائی ممکن ہوتی ہے جس کے نتیجے میں خواتین، گھرانے اور چھوٹے و درمیانی کاروبار سمیت لاکھوں صارف بااختیار ہورہے ہیں۔ اپنے ڈیجیٹل نظام کی بدولت ایم ایم بی ایل کو ایک جدت انگیز اور باسہولت مالیاتی ادارے کے طور پر پاکستان کی مالیاتی مارکیٹ میں مستحکم انداز سے کھڑے ہونے میں مدد ملی ہے۔ رواں سال، بینک پاکستان میں اپنے 10 سالہ آپریشنز کی کامیابی منا رہا ہے، یہ دور بینک کی جانب سے ملک میں معاشی خوشحالی اور ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات میں تیزی لانے کے لئے انتھک محنت اور جدت کی عملی تصویر رہا۔
ایک تبصرہ شائع کریں