وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافےسےروپیہ مستحکم ہوا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو مزید مہنگائی ہوتی ، غرباء کی امداد اولین ترجیح ہے ، جن کی آمدن 40 ہزار سے کم ہے وہ یکم جون سے اپناشناختی کارڈنمبر786 پربھیجیں۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے سستاپٹرول،سستاڈیزل سکیم کاآغازکیاہے،ایک کروڑ 40 لاکھ گھرانےایسےہیں جن کی آمدن 40ہزارسےکم ہے، یکم جون سے 786 پرکال کرکےاپناشناختی کارڈنمبربھیجیں،8کروڑ 40 لاکھ پاکستانیوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا،انتہائی غریب ترین لوگوں کو 2 ہزار روپے دیئے جائیں گے،وظیفہ دینے سے 28 کروڑروپے کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی،بےنظیر انکم سپورٹ والے رجسٹرڈ افراد کو دو دن تک پیسے دے دیئے جائیں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں