پاکستان میں سامعین کے لئے اسپاٹیفائی چارٹس کی سہولت میسر کرلی گئی

پاکستان میں سامعین کے لئے اسپاٹیفائی چارٹس کی سہولت میسر کرلی گئی


 میوزک کے فروغ میں شائقین کی اہمیت کو تسلیم کرنے کے ساتھ اسپاٹیفائی پاکستان کے لئے اسپاٹیفائی چارٹس (Spotify Charts) کی شکل میں وسعت لے آیا ہے۔ یہ ایک ایسی منفرد سہولت ہے جو بذات خود سامعین کے ماتحت ہے۔ شائقین کو اپنی پسندیدہ میوزک سے جوڑنے سے متعلق اسپاٹیفائی چارٹس سامعین کو دلچسپی کے حامل میوزک کی درجہ بندی پیش کرتے ہیں ۔ یہ میوزک اور آرٹسٹس میں سامعین کی دلچسپی کو سراہتا ہے اور ملک بھر میں پاکستانی شائقین کو ان کے پسندیدہ آرٹسٹس سے جوڑ رہا ہے۔ 

موبی لنک مائیکروفنانس بینک نے ای۔ہیلتھ کیئر خدمات کوفروغ دینے کیلئے WebDocسے اشتراک کر لیا

اسپاٹیفائی چارٹس ایک ویب سائٹ (charts.spotify.com) ہے جس میں آرٹسٹس، انکے گیتوں اور البم کی چارٹ پر فارمنسز ملاحظہ کرنے کے لئے شائقین کی لاگ ان کے ذریعے شمولیت ضروری ہے۔ ڈیلی اپ ڈیٹس میں اسکی رسائی ڈیلی ٹاپ سانگ چارٹس(Daily Top Song Charts)، ڈیلی ٹاپ آرٹسٹ چارٹس(Daily Top Artist Charts)، ڈیلی وائرل چارٹس(Daily Viral Charts)، ہفتہ وار ہر جمعہ کی صبح اپ ڈیٹس میں ویکلی ٹاپ سانگ چارٹس(Weekly Top Song Charts)، ویکلی ٹاپ آرٹسٹ چارٹس(Weekly Top Artist Charts)، اور ویکلی ٹاپ البم چارٹس (Weekly Top Album Charts)شامل ہیں۔ 

سامعین اور انکے پسندیدہ گیتوں، گلوکاروں اور المبز کے لئے مجموعی اسٹریمز میں واضح برتری کے ساتھ ساتھ اسپاٹیفائی چارٹس شائقین کی ہفتہ وار دلچسپیاں ظاہر کرتے ہیں۔ 

اسپاٹیفائی کے منیجنگ ڈائریکٹر کلاڈیس بولر نے پاکستان میں اسپاٹیفائی چارٹس کے آغاز پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "اسپاٹیفائی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو آرٹسٹس اور پرستاروں کے درمیان رابطے گہرے کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اسپاٹیفائی چارٹس کے ساتھ آرٹسٹ کے آگے بڑھنے کے سفر میں ، ہم پرستاروں کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ چارٹس پرستاروں کی جانب سے بنائے جاتے ہیں جو آرٹسٹس کے لئے نئے امکانات کے دروازے کھولتے ہیں۔ "

رئیل می پاکستان نے مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے ایڈوانس ٹیلی کام کے ساتھ اہم اشتراک کرلیا

علی سیٹھی کا حالیہ گیت 'پسوڑی' ، جس میں شائے گل بھی شامل ہیں ، اسپاٹیفائی کے وائرل 50 گلوبل چارٹ کا حصہ بن گیا ہے۔ علی سیٹھی نے پاکستان میں اسپاٹیفائی چارٹس کی آمد پر اپنی گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم نے پسوڑی میں تنوع اور شمولیت کا خیال پیش کیا ہے اور ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں کہ اسے دنیا بھر میں پسند کیا گیا ہے۔ ہماری خواہش تھی کہ اس میں قوالی کی تالیاں اور فلیمنکو (flamenco)،راگا اور پاپ ، مساوات اور نمائندگی کے لئے قدیم تصوف اور موجودہ تحریکوں کے پیغام کے درمیان ربط سامنے لایا جائے۔ میرا خیال ہے کہ پسوڑی نے یہ تمام چیزیں حاصل کرلی ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ پسوڑی پاکستان کا پہلا گیت ہے جس نے اسپاٹیفائی کے وائرل 50 چارٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ میوزک ایک عالمی زبان ہے۔ میں پسوڑی کی تیاری میں کام کرنے والے حیرت انگیز افراد شائے گل ، عبداللہ، ذلفی، کمال، ہاشم اور انکی ٹیموں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ان کے علاوہ، پاکستان میں اسپاٹیفائی چارٹس کی آمد کا بھی خیرمقدم کرتا ہوں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔"

اسپاٹیفائی چارٹس آج سے پاکستان میں بھی دستیاب ہیں۔ اس لنک (charts.spotify.com) پر جاکر ملاحظہ کریں کہ ان چارٹس پر کون کون راج کررہا ہے۔ 


0/کمنٹس: