زونگ فور جی نے ترکی کا سفر کرنے والے صارفین کے لیے خصوصی بنڈل متعارف کروا دیا

زونگ فور جی نے ترکی کا سفر کرنے والے صارفین کے لیے خصوصی بنڈل متعارف کروا دیا


اسلام آباد:  بین الاقوامی سفر کرنے والے پاکستانیوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوٸے پاکستان میں موباٸل اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنےوالے معتبر ادارے زونگ فور جی نے ترکی کے لیے ایک بین الاقوامی رومنگ بنڈل متعارف کروایا ہے۔ 

ترکی کا سفر کرنے والے صارفین کے لیے متعاف کرواٸے گٸے بین الاقوامی رومنگ بنڈل سے پری پیڈ صارفین کو 15 یوم کے لیے 30 منٹ کا ٹاک ٹائم، 30 ایس ایم ایس، اور 1GB ڈیٹا فقط 2,232 روپے علاوہ ٹیکس کی ارزاں قیمت پر حاصل کر سکیں گے۔  اس نٸے بنڈل کے حصول کے لیے صارفین *4255# ڈائل کرکے یا زونگ کی آن لاٸن شاپ  پر وزٹ کر سکتے ہیں۔ 

ترکی کےلیے سپیشل بنڈل کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوٸے زونگ فور جی کے ترجمان کاکہنا تھا کہ بین الاقوامی سفر کرنے والے صارفین کو اپنے اہل خانہ سے مربوط روابط کی فراہمی زونگ کی ترجیحات میں شامل ہے اور ترکی انٹرنیشنل رومنگ آفر بھی اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ ہم اپنے صارفین کو جدید اور بروقت خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ ان کی بڑھتی ہوٸی ضروریات اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے تقاضوں کو مؤثر طریقے سے پورا کیا جا سکے۔

موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) کے بینکنگ آپریشنز کی کامیابی کے 10سال کا جشن

ترکی کا عالمی سطح پر مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہونے کی وجہ سے، یہ بنڈل نہایت مناسب قیمت میں ٹاک ٹائم، ایس ایم ایس اور ڈیٹا مہیا کرتا ہےجو صارفین کو بیرون ملک سفر میں مربوط روابط کی فراہمی یقینی بنا سکتا ہے۔ 

زونگ پاکستان میں موبائل اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے اور ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھا رہا ہے۔ زونگ پاکستان میں ٹیلیکام انڈسٹری کا سب سے بڑا بین الاقوامی رومنگ نیٹ ورک ہے جس میں درجنوں ممالک پہلے ہی شامل ہیں۔

ترکی کے علاوہ، زونگ نے اس سے قبل چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، یورپ اور دیگر کئی ممالک کے لیے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ رومنگ پلان متعارف کرائے ہیں۔

0/کمنٹس: