اسلام آباد: پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے ملک میں ڈیجیٹل اور مالیاتی نظام میں وسعت لانے کے لئے صف اول کے ٹیکنالوجی ادارہ، سوئفٹ بز سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے برانڈ،ڈیجیٹ 4G (DIGIT 4G) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس اہم اشتراک کے تحت ایم ایم بی ایل اپنے ڈپازٹ اکاؤنٹ کے صارفین کو بااختیار بنا کر انکے لئے ڈیجیٹل سہولیات میں تیزی لائے گی تاکہ وہ ڈیجیٹ کے اسمارٹ فونز (گلوری 1، پلے 1 اور انرجی) کی کم لاگت اور رعایتی نرخوں میں ایم ایم بی ایل کی منتخب برانچز سے خریداری کرسکیں۔ ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عزام اور ڈیجیٹ کے بانی اور سی ای او، عبدالرحمان محمود نے دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط کئے۔
ایزی پیسہ نے جدیدان ایپ سیونگز فیچر متعارف کرادیا، صارفین ایک کلک کے ذریعے روزانہ منافع کماسکیں گے
اس اشتراک کے ذریعے ایم ایم بی ایل کے اپنے موجودہ اور نئے ڈپازٹ اکاؤنٹ صارفین ڈیجیٹ اسمارٹ فون میں پہلے سے انسٹال شدہ دوست ایپ (DOST APP) کے ذریعے یا دوست یو ایس ایس ڈی کوڈ (*8792#) کے استعمال سے روزمرہ ٹرانزایکشنز جیسے فنڈز ٹرانسفر، یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی، موبائل ٹاپ اپس جیسے کام سرانجام دے سکتے ہیں۔
اس معاہدے کی دستخطی تقریب میں ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عزام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ڈیجیٹل بینکنگ کے مارکیٹ لیڈر کے طور پر ملک بھر میں ڈیجیٹل تقسیم کا خلا بھرنے اور مالیاتی سہولیات کو فروغ دینے کے لئے صارفین کو مرکزی اہمیت دینے والی ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات متعارف کرانے پر ہماری توجہ مسلسل مرکوز ہے۔ ایم ایم بی ایل اور ڈیجیٹ کے درمیان اشتراک سے نہ صرف ہمارے صارفین کے لئے ڈیجیٹل بینکنگ کی رسائی بڑھے گی بلکہ صارفین کے لئے اسمارٹ فونز میں مطلوبہ مالی خدمات و مصنوعات کے ساتھ ساتھ فونز پر اسمارٹ فیچرز کے استعمال سے متعلق جدید سامان کی تنصیب کی جائے گی۔ "
سپر سٹور کارفور موسم گرما کی مناسبت سے خصوصی سیل کا آغازکررہا ہے۔
اس موقع پر ڈیجیٹ کے بانی و سی ای او، عبدالرحمان محمود نے کہا، "اس وقت پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ عالمی ڈیجیٹل انقلاب اور مالیاتی سہولیات سے استفادہ کرنے میں پیچھے ہے۔ ہم موبی لنک مائیکروفنانس بینک کے ساتھ اس اہم اشتراک پر خوش ہیں۔ ڈیجیٹ اصل میں پاکستانی لوگوں کا پاکستانی برانڈ ہے اور کم لاگت کے ساتھ جدت اختیار کرنے میں ہی کامیابی پنہاں ہے۔ ہم نے عوام کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا ٹچ اینڈ ٹائپ اسمارٹ فون (ڈیجیٹ انرجی) متعارف کرایا ہے۔ ہم اپنے فونز کے لئے (Buy Now, Pay Later)کی سہولت متعارف کرانے کی بھی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ ایم ایم بی ایل کے ساتھ ہمارے اشتراک سے ملک کے ہر حصے میں صارفین کو بینکنگ سہولیات کے استعمال میں مدد ملے گی۔ "
ڈیجیٹ کے اسمارٹ فونز خریدنے کے خواہشمند ڈپازٹ اکاؤنٹ کے صارفین کو ایک فارم بھرنا پڑے گا۔ یہ ہینڈ سیٹ پھر کیش آن ڈیلیوری (COD) کے ذریعے متعین ڈاک پتے پر بھیج دیا جائے گا۔ صارفین ان فونز کی خریداری کے لئے قریب ترین ڈیجیٹ ریٹیلر شاپ کا بھی وزٹ کرسکتے ہیں۔ کسی بھی شکایت کے اندراج کے لئے صارفین یو اے این (0304-111-4123) پر کال کرسکتے ہیں جسے 24 گھنٹے کے اندر حل کیا جائے گا۔
پی ٹی سی ایل گروپ کا پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے نیشنل ایمرجنسی سینٹر کے ساتھ اشتراک
ایم ایم بی ایل نے ڈیجیٹل بینکنگ کے شعبے میں بہترین انداز سے ترقی جاری رکھنے کو یقینی بنایا ہے۔ اپنے اہم اشتراک کے ذریعے ایم ایم بی ایل معاشرے کے پسماندہ طبقے کے افراد کو جدت انگیز ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ ڈیجیٹل سہولیات میں بہتری سے متعلق بینک کے غیرمتزلزل عزم کی روشنی میں ایم ایم بی ایل اپنے پورٹ فولیو میں بہتری کے لئے مسلسل نئے مواقع کی تلاش جاری رکھتا ہے تاکہ اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی مالی ضروریات کو منفرد انداز سے پورا کیا جائے۔
ایک تبصرہ شائع کریں