آٹے کا 20کلو آٹے کا تھیلا 1300روپے کا ہو گیا

 سرکاری گندم کا کوٹہ بند ، 20کلو آٹے کا تھیلا 1300روپے کا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضاکا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دیا جانے والا سرکاری گندم کا کوٹہ بند کر دیا گیا ہے مارکیٹ سے گندم خریدی جارہی ہے اس وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

فیصل آباد میں بھائی نے سگی بہن سدرہ کو غیرت کے نام پر قتل کردیا، لڑکی ماڈلنگ کرتی تھی

انکا کہنا تھا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا1300 روپے کا ہو گیاہے ، جنوبی پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1250 روپے کا ہو گیاہے ، نئی گندم 2300 روپے من مل رہی ہے ، گندم کی قیمت بڑھنے سے آٹے کی قیمت بڑھانا پڑی ۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ماہ مقدس میں عوام کو سستا آٹا فراہم کیا جائےگا ۔



0/کمنٹس: