امریکی ریاست ٹیکساس میں پرائمری سکول پر فائرنگ 19 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے

 امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک پرائمری سکول میں منگل کے دن فائرنگ کے واقعے میں 19 بچوں سمیت 21 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب ایک 18 سالہ مسلح لڑکا سکول کی عمارت میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔  حملہ آور کی شناخت سلواڈار راموس کے نام سے ہوئی ہے جو امریکی شہری ہیں اور سین اونٹونیو سے 135 کلومیٹر دور واقع اوالڈے شہر کے رہنے والے تھے۔ یاد رہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی میں سلواڈار بھی مارے گئے تھے۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے کہا ہے کہ بظاہر سکول میں پولیس سے مقابلے کے دوران راموس کی موت ہوئی۔ گورنر کا کہنا تھا کہ حملہ آور کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ہلاک ہونے والے 19 طلبا میں دوسری، تیسری اور چوتھی جماعت کے طالبعلم شامل ہیں جن کی عمریں سات سے دس سال کے درمیان تھیں۔ اس واقعے میں سکول کے دو اساتذہ بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ڈیووس میں روایتی پاکستان بریک فاسٹ میں شرکت

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان سلواڈار راموس ایک پک اپ ٹرک چلاتے ہوئے آیا جو ’راب ایلیمنٹری سکول‘ سے چند گز کے فاصلے پر ایک کھائی سے ٹکرایا جس کے بعد راموس ٹرک سے اترا، سکول میں داخل ہوا اور فائرنگ کر دی۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اسکول میں تقریباً 500 طلبا زیر تعلیم ہیں جن میں سے 90 فیصد لاطینی نژاد امریکی ہیں۔ اخبار نے مزید لکھا کہ سکول کے 87 فیصد طلبا کا تعلق پسماندہ خاندانوں سے ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں پرائمری سکول پر فائرنگ 19 بچوں سمیت  21 افراد  ہلاک ہوگئے

امریکی ریاست ٹیکساس میں پرائمری سکول پر فائرنگ 19 بچوں سمیت  21 افراد  ہلاک ہوگئے




0/کمنٹس: