آسان موبائل اکاؤنٹ کی شاندار کامیابی چار ماہ میں 166 ملین ڈالر سے زیادہ کا لین دین

آسان موبائل اکاؤنٹ کی شاندار کامیابی چار ماہ میں 166 ملین ڈالر سے زیادہ کا لین دین


ورلڈ اکنامک فورم نے ایڈیسن الائنس چیمپئنزdeputies اینڈ ایگزیکٹیوز نیٹ ورک کا اجلاس منعقد کیا جس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس سے قبل جو رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ڈیووس میں ہونے والا ہے،2022 کے روڈ میپ،وعدوں اور کاوشوں کو شیئر کرنے اور شراکت داریوں کی تکمیل کے لیے عمل پر اصرارپر غور کیا گیا۔

ایڈیسن الائنس،اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی مقاصد کے حصول کے لیے ایک بنیاد کے طور پر ڈیجیٹل ہمہ گیری کو آگے بڑھانے کی خاطر حکومتوں،انڈسٹریز اور عوام کے درمیان شراکت داری کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔یہ نجی شعبہ کی زیر قیادت فنانشلinclusion انڈسٹری لیڈرز،حکومتوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان تعاون کا نتیجہ ہے جو مل جل کر فنانشل inclusion کے بارے میں انڈسٹری کی زیر قیادت ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیتے ہیں۔

فاسٹ فوڈ تیار کرنے والوں کے لئے لے جائی جانے والی 12من مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا

VRG (Virtual Remittance Gateway) کے سی ای او،سلمان علی نے (CEO iPath) علی شاہ اسانی کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی اور 2024 تک پبلک سیکٹر میں کامیاب شراکت داریوں کے ذریعے50 ملین یا پاکستان کی تقریباً40 فیصد بالغ آبادی کو مالیاتی دائرہ ء کار میں لانے کے لیےVRG کے عہد کی تجدید کی۔

آسان" ایزی موبائل اکاؤنٹ"،پاکستان نیشنل inclusion اسٹریٹجی کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی طرف سے کی جانے والی ایک انقلابی کاوش ہے۔یہ اسکیم2017 میں Virtual Remittance Gateway پرائیویٹ لمیٹڈ کو تفویض کی گئی تھی جو پاتھ فائینڈر گروپ آف کمپنیز کی ممبر ہے۔

آسان موبائل اکاؤنٹ اسکیم USSD (Unstructured Supplementary Service Data) ٹیکنالوجی پر کام کرتی ہے اور یہ پلیٹ فارم یونیورسل کوڈ*2262# ڈائل کرتے ہوئے ملک میں کسی بھی فون سے قابل رسائی ہے۔کسی بھی ٹیلی کام سروس پرووائیڈرپر کوئی بھی بیسک فیچر فون استعمال کرتے ہوئے اس سروس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے اور یہ خاص طور سے ان لوگوں کے لیے ہے جو بینکاری کی سہولت استعمال نہیں کرتے،اس کے لیے کسی انٹر نیٹ یا درخواست کی ضرورت نہیں ہے۔

زیب بنگش کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ دبئی میں Fair Break Global 2022 کاافتتاح ہوگیا۔

اس سروس کا زبردست خیر مقدم کیا گیا اور13 ستمبر،2021 کو اس کے اجرا کے بعد سے ملک میں اسے استعمال کرنے والوں کی تعدا دمسلسل بڑھ رہی ہے۔اب تک اس پلیٹ فارم پر چار ملین سے زیادہ کسٹمرز آ چکے ہیں جنھوں نے اس کے اجرا کے پہلے چار مہینوں میں 166 ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کا لین دین کیا۔

0/کمنٹس: