اسلام آباد : پاکستان کا سب سے بڑا ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) اپنے بینکنگ آپریشنز کے دس سال کی تکمیل کی کامیابی کا جشن منا رہا ہے۔ ملک بھر میں مالیاتی سہولیات کو فروغ دینے پر توجہ کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر میں ایم ایم بی ایل اپنی 100 سے زائد برانچز کے ساتھ فعال ہے اور 3 کروڑ 90 لاکھ سے زائد صارفین کو خدمات پیش کررہا ہے جن میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد سرگرم ماہانہ موبائل والٹس شامل ہیں۔
سال 2012 میں اپنے قیام کے ساتھ ہی ایم ایم بی ایل نے اپنا کام کرنے والوں، خواتین اور چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں کی ترقی کے لئے بالخصوص انہیں مالیاتی سہولیات میں اضافے کے سلسلے میں ایسی جدت انگیز اور خصوصی ڈیجیٹل مالیاتی مصنوعات مسلسل متعارف کرائی ہیں جنہیں مالی بچت اور قرضوں کی سہولت میسر نہیں ہوتی ہے۔ ایم ایم بی ایل کی بنیادی حکمت عملی یہ ہے کہ معاشرے کے تمام پسماندہ طبقات کا احاطہ کرکے وسیع اقسام کے صارفین کی نشاندہی، سہولت کی رسائی، انتظامی لاگت میں کمی کے ساتھ ساتھ تمام امور میں زیادہ سے زیادہ رسائی برقرار رکھی جائے۔
آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلےہم الیکشن ہی کرا دیں اور تب نومبر سے پہلے نگران حکومت ہو گی
ایم ایم بی ایل کی کاروباری اقدار میں عوام کے لئے مالیاتی خواندگی اجاگر کرنا شامل ہے۔ اپنے بنیادی پروگرامز ویمن انسپریشنل نیٹ ورک (WIN) اور ہم قدم (Humqadam) کے ذریعے بینک نے دیہی علاقوں کی 500 سے زائد خواتین کو تربیت فراہم کی اور 10 معذور افراد کو اپنے ساتھ شامل کیا، جنہیں مالی طور پر بااختیار بنایا جارہا ہے اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عزام نے ادارے کے کامیاب سفر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "مالیاتی سہولیات کے فروغ کے سفر میں پاکستان کی مائیکروفنانس انڈسٹری ایک اہم موڑ پر کھڑی ہے۔ ایک اہم ادارے کے طور پر، ان رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے ایم ایم بی ایل کی مسلسل کاوشوں کا اعتراف کیا گیا ہے جہاں بالخصوص پسماندہ طبقات کو مالی وسائل کی عام طور پر محدود رسائی ہوتی ہے۔ ایم ایم بی ایل کے وسیع پروڈکٹ پورٹ فولیو نے اپنے قیام کے ساتھ ہی قابل ذکر ترقی کا مشاہدہ کیا ہے اور ہم ترقی کے نئے دور کے لئے اپنی خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں اور تمام افراد کو مالی بااختیار بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ "
ٹیکنالوجی کی قوت اور ڈیجیٹل انقلاب کو بروئے کار لاکر ایم ایم بی ایل متعدد ڈیجیٹل مالیاتی مصنوعات اور خدمات کی باسہولت رسائی کو یقینی بنا کر پسماندہ طبقے کے افراد کی ترقی کے لئے بدستور پرعزم ہے۔ ایم ایم بی ایل ملک کے معاشی منظرنامہ میں ایسے لوگوں کی شرکت کو مستحکم بنانے اور انکی رسائی بڑھا کر مالیاتی خدمات میں انکی ترقی کا عمل جاری رکھنے کے لئے کوشاں ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں