پاکستان نے جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں 7.43 فیصدکی نموریکارڈ کیا

 ملک میں موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.43 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

موبی لنک مائیکروفنانس بینک نے ای۔ہیلتھ کیئر خدمات کوفروغ دینے کیلئے WebDocسے اشتراک کر لیا

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل 2022 تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمداپر1.810 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.43 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 1.684 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اپریل کے مہینہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر43.56 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، اپریل 2022 میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 213.89 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اپریل میں 148.99 ملین ڈالرتھا۔ اے پی یی



0/کمنٹس: