بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 1.6 فیصداضافہ

 اسلام آباد (اے پی پی،  17 مئی2022ء) سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان نے جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں 7.43 فیصدکی نموریکارڈ کیا

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل 2022 تک کی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 6.51 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 6.41 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

موبی لنک مائیکروفنانس بینک نے ای۔ہیلتھ کیئر خدمات کوفروغ دینے کیلئے WebDocسے اشتراک کر لیا

اپریل 2022 میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 707.2 ملین ڈالررہا جوگزشتہ سال اپریل میں 673.4 ملین ڈالرتھا۔اپریل میں سعودی عرب سے ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر5.01 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات اورسہولیات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 7.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔


بیرون ملک  پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 1.6 فیصداضافہ


0/کمنٹس: