زونگ فور جی نے سالانہ سسٹین ایبلٹی (Sustainability) رپورٹ برائے سال 2021 جاری کر دی

زونگ فور جی نے  سالانہ سسٹین ایبلٹی (Sustainability)  رپورٹ برائے سال 2021 جاری کر دی


اسلام آباد:  پاکستان میں موباٸل اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والے معتبر ترین ادارے زونگ فور جی نے اپنی سالانہ سسٹین ایبلٹی رپورٹ براٸے 2021 جاری کر دی ہے جس میں زونگ فور جی نے گزشتہ برس اپنے مختلف سماجی اقدامات کے زریعے 9 مختلف شہروں میں 10 ملین سے زاٸد افراد کی زندگیوں پر ڈالے گٸے مثبت اثرات کو اجاگر کیا ہے۔ 

ماحول کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریوں کا احساس رکھتےہوٸے زونگ کی جانب سے سالانہ رپورٹ ری ساٸیکلنگ کاغذ پر جاری کی گٸی ہے۔ مزید برآں پاکستان میں صاف ستھرے  اور سر سبز ماحول کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوٸے زونگ فور جی نے ملک کی ٹیلیکام انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی بار بیج (Seeds) سے بناٸےگٸے کاغذ بھی استعمال کیے ہیں۔

زونگ کے مطابق، گزشتہ برس کمپنی کے لیے ایک کامیاب سال رہا جس میں زونگ فور جی نے ڈیجیٹل اور سسٹین ایبلٹی لیڈر کے طور پر اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا۔ اپنے کاروباری کلچر میں احتساب اور دیانتداری کی اقدار کو قاٸم رکھتے ہوٸے زونگ فور جی پاکستان میں ایک مؤثر تبدیلی کے لیے مصروف عمل ہے۔ 

تحصیل گوجرہ کی راشدہ کی محنت اور خودمختاری پورے خاندان کی قوت بن گئی

سالانہ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ گزشتہ برس زونگ کی جانب سے ای-ہیلتھ، ای ایجوکیشن، ماحولیاتی ذمہ داری، شہری ذمہ داری، اور صنفی اور سماجی شمولیت سمیت اہم شعبوں میں سماجی اقدامات اٹھاٸےگٸے۔ زونگ فور جی کی ترجیحات میں کام کی جگہ پر مساوات کے ساتھ ساتھ صنفی شمولیت کو خصوصی اہمیت حاصل رہی۔ 

صحت کے شعبے میں گزشتہ برس زونگ فور جی کی ای ہیلتھ سروسز سے مجموعی طور پر 125,500 افراد نے استفادہ حاصل کیا جس میں 114,740 خواتین اور 10,760 مرد حضرات شامل تھے۔ اس محاذ پرکیے گٸے اہم اقدامات میں خصوصی بچوں کے لیے یوگا اور فٹنس سیشنز، کرونا سمیت مختلف وبائی امراض کے دوران مفت آن لاٸن مشاورت فراہم کرنے کے لیے صحت کہانی کے ساتھ شراکت داری، ایس کے ایم سی کے ذریعے ڈیجیٹل اینٹی ٹوبیکو                                                       اور کرونا آگاہی سیشنز کے انعقاد سمیت چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی مہم اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔

رمضان کے پہلے عشرے میں 63لاکھ سے زائد نمازیوں اور عام زائرین نے مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی

تعلیمی میدان میں زونگ فور جی کی جانب سے کیے گٸے ای ایجوکیشن اقدامات سے مجموعی طور پر 22,250 افراد مستفید ہوٸے جن میں 15,400 خواتین اور 6,850 مرد حضرات شامل تھے۔اس حوالے سے زونگ کی جانب سے کیے گئے چند اہم اقدامات میں پاک چائنہ فرینڈ شپ اسکول گوادر، مولوی عبدالحق اسکول کراچی، دی اسٹار اسکول اوکاڑہ سمیت متعدد اداروں میں ڈیجیٹل لیبز کا قیام شامل ہے۔ زونگ کے رضاکاروں نے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ ایس او ایس ولیج سیالکوٹ کےلیے بھی اپنی خدمات پیش کیں۔

پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے پاک قطرجنرل تکافل کو اے پلس (A+)ریٹنگ تفویض کردی

ماحولیات کے شعبے میں زونگ کیجانب سے کی جانیوالی کاوشوں سے 2 ہزار خواتین اور 8 ہزار مردحضرات نے استفادہ کیا۔  اس حوالے سے کیے گٸے کچھ اہم اقدامات میں ایک این جی او ہینڈز کے تعاون سے کراچی میں شجرکاری مہم، کراچی میں راشن کی تقسیم، وبائی مرض کرونا کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امداد، اور اپنے ملازمین کے لیے رضاکارانہ پروگرام 'ایک نئی امید' کا تسلسل قابل ذکر ہیں۔

 سالانہ سسٹین ایبلٹی رپورٹ کے اجرا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوٸے زونگ فور جی کے چیئر مین اور سی ای او وانگ ہوا (Wang Hua) نے لوگوں کی زندگی پر مثبت اثرات کو زونگ کی بنیادی ترجیح قرار دیا۔ انکا کہنا تھا کہ اپنے صارفین کو انکی ضروریات اور خواہشات کے مطابق مربوط ترین اور بلاتعطل بہترین سروسز کی فراہمی زونگ فور جی کا اولین اور بنیادی مقصد رہا ہے۔  زونگ کے چیٸرمین کا کہناتھا کہ پاکستانیوں کے ڈیجیٹل پارٹنر کی حیثیت سے زونگ فور جی اپنے صارفین کو ڈیجیٹل لاٸف سٹاٸل کی فراہمی کےلیے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے۔ 

ایم ایم بی ایل کا خواتین کی ڈیجیٹل مالی سہولیات کی رسائی مستحکم بنانے کیلئے آئی ڈبلیو سی سی آئی سے اشتراک

نئے سال 2022 میں زونگ فور جی پاکستان میں اپنے وسیع تر نیٹ ورک اور جدت سے بھرپور ٹیکنالوجی کے ساتھ معاشرے کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل ضروریات پوری کرنےکےلیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ زونگ پاکستان  میں 'ڈیجیٹل انوویشن' کی قیادت کرنے کے اپنے وژن کے ساتھ کام جاری رکھتےہوئے  2022 میں صنفی اور سماجی شمولیت پر خصوصی توجہ مرکوز رکھے گا۔ ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کی تکمیل کےلیے زونگ فور جی مربوط روابط تک رسائی اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کے ہدف کے ذریعے اپنے آپریشنز اور سماجی ذمہ داری کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور مثبت اثرات کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے لیےتیار ہے۔

0/کمنٹس: