مہک علی نے اپنی نعت 'صلی علیٰ نبینا' سے ماہ رمضان کا خیرمقدم کیا اور ایکول پاکستان کی ایمبسڈر آف دی منتھ بن گئیں
کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں میں غور و فکر اور اجتماعیت کے پیغام کے ساتھ ماہ رمضان روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے اسپاٹیفائی آڈیو کے ذریعے ماہ رمضان کی روح کو سامنے لارہا ہے اور اپنے ایکول کے رمضان ایڈیشن کا اعلان کرکے مہک علی کو اپریل کے مہینے کیلئے ایکول ایمبیسڈر کے طور پر سامنے لایا ہے۔ مزید برآں، اسپاٹیفائی نے پاکستانی سامعین کے لئے اپنی رمضان ڈیسٹی نیشن کو اپ ڈیٹ کیا ہے تاکہ رمضان کے ہر لمحے کو بہترین انداز سے پیش کیا جائے۔
اوآئی سی سی ممبران کی جانب سے 2020-21میں فلاحی کاموں پر 14.5ارب روپے خرچ کئے گئے: اوآئی سی سی آئی
ایکول پاکستان میوزک پروگرام میں مہک علی ایمبیسڈرز برائے اپریل کے طور پر شامل ہوئی ہیں۔ انہوں نے سال 2017 میں بالی ووڈ کے 'باب رحمت' گیت سے اپنے موسیقی کے سفر کی شروعات کی۔ مہک پہلی پاکستانی ہیں جو گیت کے بول ترتیب دینے پر مرچی میوزک ایوارڈز کیلئے منتخب ہوئیں ۔
رئیل می نے اپنی 9 سیریز کا نیا رئیل می 9 پرو پلس اسمارٹ فون متعارف کرادیا
ماہ رمضان کی آمد پر مہک علی نے ایک پر سوز کلام 'صلی علیٰ نبینا' جاری کیا ہے جس میں ماہ رمضان کی مذہبی و ثقافتی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور حضور محمد ﷺ سے تعلق کے حوالے سے مسلمانوں کے جذبات اور خلوص کا نذرانہِ عقیدت پیش کیا ہے۔ یہ کلام اسپاٹیفائی کے ایکول پاکستان پلے لسٹ پر سنا جاسکتا ہے جس کے کور پر مہک کی تصویر موجود ہے۔
ایکول پاکستان ایمبسڈر کے طور پر مہک علی کو اسپاٹیفائی کے ادارتی اور سوشل اسپیسز میں قدرتی انداز سے اور پلیٹ فارم پر پروموشن حاصل ہوگی۔ اس پروموشن ماڈل سے اس پلیٹ فارم کو قابل ذکر انداز سے آگے بڑھانے کی موثر افادیت مسلمہ ہے جس میں آرٹسٹس کے آبائی ملک اور بیرون ممالک میں کامیابی شامل ہے۔ مہک بھی رواں ماہ ٹائمز اسکوائر میں اسپاٹیفائی کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر پیش ہوں گی کیونکہ اسپاٹیفائی مقامی خواتین تخلیق سازوں کی آواز پھیلا رہا ہے۔
مہک علی نے کہا، "ایکول پاکستان کے لئے ایمبسڈر کے طور پر انتخاب بالخصوص رمضان کے مقدس مہینے میں ایک اعزاز ہے۔ ایک خاتون کے طور پر ملک میں دیگر خواتین کی ہمت افزائی کے لئے یہ نہ صرف میرے لئے ایک موقع ہے بلکہ رمضان کے مقدس مہینے میں میرے خوبصورت کلام سے سامعین کے جذبات کی آبیاری ہوگی۔"
انہوں نے مزید کہا، "اس اقدام کا حصہ بننے پر مجھے نہایت مسرت ہے جس کے تحت معاشرے میں خواتین کی آواز دور دور تک پہنچتی ہے۔ یہ دیکھنا حیران کن ہے کہ اسپاٹیفائی جیسا برانڈ ہر طرح کے تجربات تخلیق کرتا ہے جن میں معاشرے کے ایک طبقے یعنی خواتین کی آگے بڑھنے کی خواہش اجاگر ہوتی ہے کیونکہ انکے پاس اپنے ٹیلنٹ بالخصوص میوزک جیسے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع کم میسر ہوتے ہیں۔"
آڈیو اور روحانیت ہمت افزائی سے منسلک ہیں۔ اس طرح اظہار کا ذریعہ عبادت و غور و تدبر کے لئے موزوں ماحول پیدا کرتا ہے۔ ہر سال، اسپاٹیفائی اپنی رمضان ڈیسٹی نیشن (Ramadan Destination) کو اپ ڈیٹ کرتا ہے جس میں تصوف پر مبنی کلام، تلاوت، حمد و نعت سمیت بہت کچھ شامل ہیں۔
رباب ہاشم کا انگنا کے سیٹ پر آخری روز، دل سے خراج تحسین پیش کیا
گزشتہ سال ماہ رمضان میں اسپاٹیفائی نے پاکستان میں اسلامی یا روح پرور کلاموں یعنی نشیدوں کی اسٹریمنگ میں 80 فیصد اضافہ دیکھا ۔ مارچ 2022 کی اسٹریمنگ کے مطابق نشیدوں کی اسٹریمنگ رواں سال مزید بڑھنے کی توقع ہے۔
پاکستانی سامعین کے نزدیک ماہ رمضان میں اسپاٹیفائی پر انکی پلے لسٹ پر نعت اور قرآن انکے روحانی سفر کے اہم جزو ہیں۔ ڈیٹا سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں حمد و نعت انتہائی مقبول پلے لسٹس میں شامل تھی ،جس سے اس مقدس مہینے میں نعت کی اہمیت سامنے آتی ہے۔ اسکے علاوہ، ماہ رمضان کے دوران پاکستانی سامعین کے لئے رمضان اسپرٹ ، ایک اور مقبول پلے لسٹ ہے جس میں معروف نشید آرٹسٹس بشمول ماہر زین اور سمیع یوسف کے روح پرور کلام شامل ہیں ۔
اگر آپ رمضان سے متعلق مزید پلے لسٹس تلاش کرنے کے خواہاں ہیں تو پاکستان میں آپکے لئے اسپاٹیفائی کے ایڈیٹرز کی جانب سے چند تجویز کردہ پلے لسٹس درج ذیل ہیں۔
اسپاٹیفائی پاکستان کے فیس بک (@SpotifyPakistan) اور انسٹاگرام (@SpotifyPakistan) پیجز وزٹ کرکے مزید تفصیلات ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔
اسپاٹیفائی نے سال 2008 میں اپنے قیام کے بعد موسیقی کی سماعت کا انداز ہی تبدیل کردیا ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ایک ملین سے زیادہ تخلیقی گلوکاروں کو اپنا آرٹ پیش کرنے اور اربوں پرستاروں کو ان سے محظوظ کرنے کا موقع فراہم کرکے انسان کے تخلیقی فن کے امکانات سامنے لائے جائیں۔ آج دنیا کی سب سے مقبول آڈیو اسٹریمنگ سروس پر 82 ملین سے زیادہ گیت ہیں اور 184 ممالک میں 406 ملین سے زیادہ یوزرز کی اسکی کمیونٹی میں شامل ہیں ۔
ایک تبصرہ شائع کریں