کرپٹوکرنسی ٹریڈنگ پلیٹ فارم رین فنانشل،انک نے ذیشان احمد کو کنٹری جنرل منیجر پاکستان کے طور پر تعینات کردیا

کرپٹوکرنسی ٹریڈنگ پلیٹ فارم رین فنانشل،انک نے ذیشان احمد کو کنٹری جنرل منیجر پاکستان کے طور پر تعینات کردیا


کراچی:  عالمی سطح پر صف اول کے کرپٹوکرنسی ٹریڈنگ پلیٹ فارم، رین فنانشل،انک (Rain Financial, Inc.) نے ذیشان احمد کو کنٹری جنرل منیجر پاکستان کے طور پر تعینات کردیا ہے۔ اگرچہ، رین بدستور پاکستان میں فعال نہیں ہے لیکن یہ ملک میں لائسنس کے حصول اور اسکے ضابطے سے متعلق آگہی بڑھانے کے لئے کام کررہا ہے۔ 

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی میٹاکی رمضان کے جذبے کو ابھارنے کیلئے 'اچھائی کے مہینہ مہم کا آغاز

ذیشان احمد کاروباری اداروں کو  اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور ترقی کے لائحہ عمل تیار کرنے والے ایک سینئر مینجمنٹ پروفیشنل ہیں۔ اپنے 16 سالوں کے کیرئیر میں سے سات سال انہوں نے سی لیول کی سینئر پوزیشنز پر اپنے فرائض سرانجام دیئے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں عسکری انٹرپرائز (اے ڈبلیو ٹی کے ذیلی ادارہ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر کام کیا ہے۔  

اپنی تعیناتی پر اظہار خیال کرتے ہوئے ذیشان احمد نے کہا، "بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کے اس اہم دور میں رین پاکستان کا حصہ بننے پر میں پرجوش ہوں۔ میں رین کی باصلاحیت ٹیم کے ساتھ کام کرنے اور پاکستان میں کرپٹو اثاثے کے تبادلے کے لئے ضابطے اور لائسنس کے حصول کے لئے پرامید ہوں۔" 

آبپاشی میں سیپیج کی وجہ سے پانی کا ضیاع بڑا مسئلہ ، تحقیقی مرکز میں جی سی سی ایم کنکریٹ کنویس کی آزمائش

رین فنانشل انک نے چند ہفتے قبل 110 ملین ڈالر کی سیریز بی فنڈنگ حاصل کرنے کے بعد یہ اہم اعلان کیا ہے۔ اس راؤنڈ کی مشترکہ قیادت پیراڈائم اور کلینر پرکنز نے کی جبکہ کوئن بیس وینچرز، گلوبل فاؤنڈرز کیپٹل، ایم ای وی پی، کیڈنزا وینچرز، جمکو، اور سی ایم ٹی ڈیجیٹل سمیت متعدد اداروں نے شرکت کی۔ سال 2017 میں عبداللہ المقیل، اے جے نیلسن، جوزف ڈالاگو اور یحی باڈاوی کی جانب سے قائم،رین اس سرمایہ کاری کو دیگر ممالک اور خطوں میں مزید لائسنس حاصل کرنے کے لئے استعمال کرے گا، اپنی ٹیکنالوجی میں وسعت لائے گا اور عالمی سطح پر تیزی سے قبولیت کی حامل کرپٹو کرنسی کے طور پر اپنی ٹیم کو آگے بڑھانے کا عمل جاری رکھے گا۔ 

رین فنانشل انک اور اسکا گروپ 2 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی ٹرانزایکشنز سرانجام دے چکا ہے، 2 لاکھ سے زائد اسکے فعال یوزرز ہیں اور 500 سے زائد ملازمین ہیں۔ یہ سال 2022 کے اختتام تک خطے بھر میں اپنی ٹیم کی مزید ترقی پر توجہ مرکوز رکھے گا۔ 

مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات سے دور کرنے کی ایک اور سازش ، معروف سکالر ڈاکٹر اسرار احمد کا چینل بند

صارفین کے بدلتے ہوئے رجحانات اور کرپٹو میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر رین ایسا پلیٹ فارم تعمیر کرنے کیلئے پرعزم ہے جو استعمال میں سادہ اور آسان ہو۔

 

رین  کیا ہے؟

سال 2017 میں عبداللہ المقیل، اے جے نیلسن، جوزف ڈالاگو اور یحی باڈاوی کی جانب سے رین قائم ہوا۔ رین فنانشل انک کا ذیلی ادارہ بحرین میں قائم رین مینجمنٹ ڈبلیو ایل ایل سال 2019 میں سینٹرل بینک آف بحرین کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں پہلا لائسنس یافتہ کرپٹو ایسٹ سروس فراہم کرنے والا پہلا ادارہ بن گیا۔ رین اس وقت متحدہ عرب امارات میں کسی بھی فنانشل سروسز کے ریگولیٹر سے لائسنس یافتہ نہیں ہے تاہم، اسکا ادارہ اے ڈی جی ایم اس وقت مشروط منظوری حاصل کرچکا ہے۔ 

یہ پلیٹ فارم کم قیمت اور فیس کے ساتھ منظور شدہ کرپٹو کرنسی خریدنے، بیچنے اور محفوظ رکھنے کے لئے بحفاظت اسپیس فراہم کرتا ہے۔ رین ایک کمپنی کے طور پر بدلتے ہوئے حالات کے ساتھ ترقی کررہا ہے اور یوزر کے استعمال کو بڑھانے کے لئے ٹیکنالوجی میں بہتری لانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ رین کا مقصد یہ ہے کہ کرپٹو کرنسی کی دنیا میں موجودہ اور مستقبل کے تمام صارفین کے لئے ایک بااعتماد پلیٹ فارم سامنے لایا جائے۔  

آرکرومہ پاکستان نے اولین پانچ بہترین کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہونے کا اہم اعزاز حاصل کرلیا


Read this news in English


0/کمنٹس: