کراچی، 13اپریل، 2022۔ ایمریٹس نے اپنے صارفین کی دبئی اور متحدہ عرب کیلئے پرواز، ہوٹل میں قیام، دبئی کے اہم مقامات کے دورے، وہاں کھانے پینے اور تفریحی مقامات سمیت اپنا تفصیلی شیڈول باسہولت انداز سے مرتب کرنے کے لئے دبئی ایکسپرینس (Dubai Experience) کے نام سے ایک پلیٹ فارم متعارف کرادیا ہے۔
اگر صارفین پہلی بار سفر کررہے ہیں تو وہ پہلے سے تیارشدہ ایسے سفری شیڈول کا انتخاب کرسکتے ہیں، یا اگر ان کا اسپورٹس، کلچر، ایڈونچر، یا انٹرٹینمنٹ اور آرٹس میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، تو وہ اس پلیٹ فارم کی تجویز کردہ سرگرمیوں اور ڈائننگ آپشنز کی وسیع فہرست سے لیکر اپنا منفرد نوعیت کا شیڈول بھی تیار کرکے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
ایمریٹس کے چیف کمرشل آفیسر، عدنان کاظم نے کہا، "ہمیں اس بات کو فروغ دینے پر فخر ہے کہ دبئی اور متحدہ عرب امارات میں دبئی ایکسپیرینس کی سہولت پیش کررہے ہیں جو مکمل طور پر ایمریٹس ڈاٹ کام (emirates.com)کے ساتھ منسلک ہے۔ یہ طاقتور پلیٹ فارم اپنے صارفین کو دبئی کے سفر اور اسٹاپ اوورز کی منصوبہ بندی، اور خصوصی نرخوں اور ماہرانہ تجاویز سے فائدہ اٹھانے کی سہولت پیش کرتا ہے۔ "
انہوں نے کہا، "دبئی ایکسپرینس پلیٹ فارم کے ذریعے، ایمریٹس کا عزم ہے کہ اپنے صارفین کو اضافی سہولت فراہم کرے اور ان کا سفر دلچسپ بنائے، اسکے باعث زیادہ لوگ ہمارا خوبصورت گھر اور متحدہ عرب امارات میں ہمارے مرکز کا سفر کریں گے۔ ہم دبئی ایکسپرینس پر مزید دلچسپ معلومات کا اضافہ جاری رکھیں گے اور مزید مارکیٹوں میں صارفین کیلئے مواقع کی تلاش کریں گے۔"
آج ایمریٹس کے ٭19 ممالک کے صارفین 100 سے زائد ہوٹلوں اور 200 سے زائد سرگرمیوں کے انتخاب سے اپنی خصوصی سفری منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔ ان تمام معلومات کو ایمریٹس کی فلائٹ بکنگ میں شامل کیا جاسکتا ہے، یا نیا مواد تخلیق کیا جاسکتا ہے۔
ایسے صارفین جو دبئی ایکسپیرینس پلیٹ فارم کے ذریعے سفر کی منصوبہ بندی اور بکنگ کرتے ہیں وہ ان درج ذیل سہولیات سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔
- • فلائٹ کی سہولت: ایمریٹس کی نئی فلائٹ بکنگس پر 10 فیصد بچت
- • ہوٹل کے فائدے: خصوصی رعایت سمیت اہم سہولیات، چیک ان سے 72 گھنٹے قبل بلامعاوضہ منسوخی، اعزازی ناشتہ، اور 100 سے زائد ہوٹلوں میں 24 گھنٹے چیک ان، اس بات کو یقینی بنانا کہ ان کا کمرا تیار ہو چاہے وہ کسی بھی وقت دبئی پہنچیں۔
- • سرگرمیاں: 200 سے زائد سرگرمیوں پر رعایت اور خصوصی قیمتیں
- • ایمریٹس ڈاٹ کام پر ون اسٹاپ پلانر: صارفین کو جامع اور بااعتماد انداز سے انکے وقت کے بہترین استعمال کے ساتھ سفری پلان کی سہولت مہیا کی جاتی ہے۔ صارفین ایمریٹس ڈاٹ کام پر اپنی فلائٹ کی بکنگ کے ذریعے کسی بھی وقت اس سفری شیڈول کو ملاحظہ کرسکتے ہیں اور اس میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
- • خصوصی تجویزکردہ: دبئی کے 200 سے زائد بہترین مقامات کی تجاویز میں مفت چیزوں کے ساتھ ساتھ ادائیگیوں کی بھی مختلف سہولیات میسر ہیں۔ ڈائننگ کی تجاویز میں ریسٹورنٹ اور خصوصی شیڈول کا اضافہ کرسکتے ہیں۔
٭آسٹریلیا، بحرین، کینیڈا، مصر، گھانا، کینیا، کویت، لبنان، نیوزی لینڈ، نائیجیریا، پاکستان، جنوبی افریقہ، سوڈان، سوئٹزرلینڈ، تنزانیہ، یوگنڈا، امریکہ، زمبیا، زمبابوے
ایک تبصرہ شائع کریں