ایم ایم بی ایل کا خواتین کی ڈیجیٹل مالی سہولیات کی رسائی مستحکم بنانے کیلئے آئی ڈبلیو سی سی آئی سے اشتراک

اسلام آباد: پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے خواتین قرض داروں اور نچلی سطح پر فعال کاروباری خواتین کے لئے ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات کی رسائی مستحکم بنانے کے لئے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی ڈبلیو سی سی آئی) کے ساتھ مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے ہیں۔ 

چترال ،حکمہ جنگلات کی بڑی کاروائی لاکھوں روپے مالیت کی دیار کی لکڑی غیر قانونی طور پر اسمگلنگ کرنے کا منصوبہ ناکام بنادی

خواتین کو مالیاتی سہولیات کی فراہمی ایم ایم بی ایل کا ایک بنیادی ستون ہے۔ بینک اپنی خواتین قرض داروں کو انکی ضرورت کے مطابق خصوصی طور پر تیار کردہ آسان، بلاتعطل اور بہترین آفرز کی راہ ہموار کرکے انہیں سہولت کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ خواتین کو مرکزی اہمیت دینے والی اہم مصنوعات کی تیاری کی مدد سے ایم ایم بی ایل خواتین کی مالی ضروریات کی تکمیل کے لئے مسلسل کوشاں ہے اور یہ ایسی رکاوٹوں کا خاتمہ کرتا ہے جن سے انکی مالیاتی خدمات کی رسائی محدود ہو۔ اس معاہدے کے ذریعے کاروباری خواتین کی قرضوں تک رسائی مزید بڑھے گی۔ 

ایم ایم بی ایل کا آئی ڈبلیو سی سی آئی کے ساتھ اشتراک ان متعدد اقدامات کی توثیق ہے جن کے تحت خواتین قرض داروں اور نچلی سطح پر اپنا کام کرنے والوں کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا جائے گا جس کی بدولت نہ صرف انکے برانڈ مستحکم ہوں گے بلکہ انکے نیٹ ورک میں بھی توسیع ہو گی۔ اس سلسلے میں کاروباری صلاحیت کی حامل ورکشاپس اور تربیتی پروگرامز کی مدد سے آئی ڈبلیو سی سی آئی نہ صرف نچلی سطح پر اپنا کام کرنے والوں کے لیے مارکیٹنگ کے مواقع بہتر بنائے گا بلکہ انہیں اپنی مالی حالت مستحکم کرنے سے روشناس کرائے گا۔ اس شراکت داری سے خواتین میں ڈی ایف ایس کی سہولیات اور موبائل والٹس سے متعلق آگہی پیدا ہوگی اور اسکے نتیجے میں ان کے لئے مالیاتی سہولیات کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔  

شہباز شریف نے چلاس میں 200 بستروں کا اسپتال بنانے کا اعلان

ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عظام نے کہا، "اگر ملک کی 49 فیصد آبادی یعنی خواتین تک مالی وسائل کی دستیابی کو یقینی نہیں بنایا جاتا، تو پھر پاکستان کے لئے یہ ہدف مشکل ہے کہ مکمل مالیاتی خدمات کی رسائی کے حصول سے اسکی پائیدار ترقی ہو۔ ایم ایم بی ایل نے اپنے ویمن انسپریشنل نیٹ ورک (WIN) پروگرام کے ذریعے مالیاتی شعبے میں خواتین قرض داروں اور نچلی سطح پر اپنا کام کرنے والی خواتین کی شمولیت کے لئے شعوری کاوشیں سرانجام دی ہیں۔ اپنے پروگرام کے آغاز سے،ہم مالیاتی انتظام میں شہری اور دیہی اسٹارٹ اپس میں 500 سے زائد خواتین کو مہارت فراہم کرچکے ہیں اور مالیاتی خواندگی پھیلانے کی ہماری مہم پہلے کی طرح جاری و ساری ہے۔ آئی ڈبلیو سی سی آئی کے ساتھ اشتراک کے ذریعے ہم خواتین کو اس قابل بنا رہے ہیں کہ وہ پاکستان کے ڈیجیٹل معاشی نظام کو سمجھیں اور انہیں باضابطہ مالی رسائی کے حصول کے لئے مزید مواقع میسر آئیں۔" 

آئی ڈبلیو سی سی آئی کی پریذیڈنٹ، نائمہ انصاری نے کہا، "آئی ڈبلیو سی سی آئی میں ہماری توجہ کاروباری عزم کے حصول میں معاونت پر مرکوز ہے۔ اب، خواتین کی زیر قیادت کاروبار کیلئے یہ نہایت اہم ہے کہ وہ اپنے کاروباری پھیلاؤ اور استحکام کے لئے مالیاتی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ ہم کاروباری خواتین مالکان کی ضروریات کی تکمیل کیلئے ایم ایم بی ایل کے ساتھ کام کے لئے پرامید ہیں جس کی بدولت انکی مالیاتی سہولیات تک رسائی اور ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ "

پٹرول کی قیمت میں 83 روپے اور ڈیزل 51 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز، ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی گئی

ایم ایم بی ایل چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں کی ترقی کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے جو ملکی مجموعی ترقی (جی ڈی پی) میں تقریبا 40 فیصد کردار ادا کرتے ہیں۔ ایم ایم بی ایل اور آئی ڈبلیو سی سی آئی ڈی ایف ایس اور موبائل والٹس میں خواتین کی مہارت بڑھانے پر زور دیتا ہے جو ڈیجیٹل معیشت کی تعمیر اور استحکام کیلئے نہایت ضروری ہے۔ ایم ایم بی ایل اس اہم اشتراک کے ساتھ اپنے وسیع پورٹ فولیو کے ذریعے مالیاتی سہولیات کے پھیلاؤ کے لئے پرعزم ہے جبکہ مختلف اقسام کی ہنرمندی سے متعلق ورکشاپس کیلئے بھی سرگرم ہے۔  




0/کمنٹس: