عالمی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (Meta)کی رمضان کے جذبے کو ابھارنے کیلئے 'اچھائی کے مہینہ (#MonthofGood)' مہم کا آغاز
کراچی: عالمی سوشل میڈیا ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (Meta) پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان کے مقدس مہینے کی روح پر پوری طرح عمل پیرا ہونے کے لئے اپنی ٹیکنالوجیز کے مختلف فیچرز اور نئے استعمالات کے ساتھ اچھائی کا مہینہ (#MonthofGood) مہم کے ساتھ واپس آگئی ہے۔
اس مہم کے دوران میٹا مسلمان معاشروں کی ایسی زندہ مثالیں سامنے لائے گا جو مثبت اثرات پیدا کررہے ہیں اور ہماری ایپس میں لوگوں کو اظہار کی بدولت مسلمان تخلیق سازوں کو روانی سے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کا حصہ بننے کے راستے فراہم کرتا ہے۔
مسلمان تخلیق ساز اور کمیونٹیز اہم معاملات سے متعلق تعمیری گفتگو کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے ہماری ٹیکنالوجیز بروئے کار لاتے ہیں اور مثبت اثرات پیدا کرتے ہیں۔ اگلے چار ہفتوں میں میٹا اپنی رمضان ٹاکس سیریز کے ذریعے اپنی ٹیکنالوجیز میں خصوصی مواد اور پروگرام سامنے لائے گا جہاں یورپ، مشرق وسطیٰ، اور ایشیا پیسفک کے تخلیق ساز فیس بک لائیو اور انسٹاگرام پر ہر ہفتے فوڈ، یوم ارض، ریلز تخلیق کرنے اور اپنی کمیونٹیز کو برانڈز سے مزید جوڑنے کے لئے تبادلہ خیال کریں گے۔
مزید برآں، میٹا رمضان فیس بک واچ (Ramadan Facebook Watch) اور آئی جی ٹی وی سیریز میں پاکستان اور دنیا بھر کے انٹرٹینمنٹ نیٹ ورکس اور تخلیق سازوں کی طرف سے اچھائی کے مہینے (#MonthofGood) سے متعلق دلچسپ اور متاثرکن سرگرمیاں حصہ ہوں گی۔ ان میں افطار کیلئے اپنی پسند کی چیز سے لیکر نئے آئیڈیاز اور کمیونیٹیز کو واپس لوٹانے کیلئے مختصر رہنمائی بھی شامل ہے۔
ماہ رمضان کے مقدس مہینے کے پیغام کو آگے بڑھانے کے لئے میٹا کی جانب سے مسلمان تخلیق سازوں کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں اور مستقبل کی ٹیکنالوجی میں ان کیلئے زیادہ مساوی انداز سے تعمیری سرگرمیاں سرانجام دی جارہی ہیں۔ اس موقع پر کمپنی کی جانب سے میٹا ورس کی بنیاد رکھنے کے لئے مسلم کلچر کو جوڑنے اور نئے رمضان اے آر ایفکٹس (Ramadan Augmented Reality) متعارف کرائے جارہے ہیں۔
مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات سے دور کرنے کی ایک اور سازش ، معروف سکالر ڈاکٹر اسرار احمد کا چینل بند
اپنی میٹاورس کلچر سیریز کے ساتھ، میٹا دنیا بھر میں مسلمان تخلیق سازوں اور کلچر بدلنے کی صلاحیت رکھنے والوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر اشتراک کرے گا تاکہ مستقبل کے میٹاورس میں جانے کے لئے مسلم کلچر اور کمیونٹی کو انکی مقامی سطح پر رمضان کی روایات منفرد انداز سے منانے کے لئے انہیں بہترین ٹیکنالوجی کے استعمال کی برتری ہو۔ اس بار، ماہ رمضان میں میٹا دنیا بھر میں مسلمان تخلیق سازوں کے ساتھ کام کرکے رمضان آگمنٹڈ ریالٹی (اے آر) ایفکٹس تخلیق کرنے کے لئے کام کررہا ہے جو پاکستان اور دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریز اور ریلز میں دستیاب ہوں گی۔
آرکرومہ پاکستان نے اولین پانچ بہترین کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہونے کا اہم اعزاز حاصل کرلیا
ماہ رمضان میں سخاوت، عطیات، روحانیت، اور اپنے پیاروں سے جڑے رہنا بدستور رمضان کی مرکزی روایات ہیں۔ دنیا بھر میں مسلمان اس جذبے کو جلا بخشنے کے لئے فیس بک یا انسٹاگرام پر اچھائی کے مہینے کی مہم کے ذریعے غیرمنافع بخش اداروں کو عطیات دے سکتے ہیں۔ آئی این اے آر اے، ملحم والنٹیرنگ ٹیم، مسلم سسٹز آف آئر اور فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ ان فلاحی اداروں میں شامل ہیں جو رمضان میں زکوٰۃ جمع کرنے کے اہل ہیں۔
میٹا ٹیکنالوجیز کے صارفین بھی مقامی کاروبار یا اچھائی کے کام میں تعاون فراہم کرسکتے ہیں جس کے لئے وہ اچھائی کے مہینے سے متعلق اپنی مرضی کے ٹیمپلیٹ کا انتخاب کرسکتے ہیں اور اپنی اسٹوریز کو اچھائی کے مہینے کے ہیش ٹیگ (#MonthofGood) کے ساتھ ٹیگ کرسکتے ہیں۔ جیسا کہ پہلے بھی اس پر کام کیا گیا ہے جس کی بدولت فیس بک اور انسٹاگرام پر رمضان ایواٹار اسٹکرز اور میسنجر پر کسٹم کیمرا اسٹکرز بھی موجود ہیں جو رمضان کے مقدس مہینے میں انکا ڈیجیٹل استعمال بڑھانے میں معاونت کے لئے موجود ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں