اے اے اے ایسوسی ایٹس کی طرف سے جے ڈی سی کے تعاون سے مستحق لو گو ں کیلئے سحری وافطاری کا اہتمام

 اسلام آباد:  رمضان کے با بر کت مہینے میں اے اے اے ایسوسی ایٹس کی طرف سے جے ڈی سی کے تعاون سے سحری وافطاری کا اہتمام جو 11سالو ں سے چل رہا ہے ۔ راولپنڈی میں  رمضان کے پور ے مہینے  میں سحری وافطاری کا اہتمام کیا جا ئے گا۔ جے ڈی سی رفاہی اور فلاحی کاموں کیساتھ ساتھ دیگر کامو ں میں اپنانام بنا رہی ہے ۔جے ڈی سی نے اے اے اے ایسوسی ایٹس کے نمائندوں کا  خیر مقدم کر تے ہوئے رمضان کے مہینے میں 30با ئیکس فراہم کر نے کا وعدہ کیا ہو ا ہے ۔مستحق لو گوں کو روزانہ کی بنیاد با ئیک دی جا ئیگی ۔اس موقع پر چیئرمین اے اے اے ایسوسی ایٹس فواد بشیر ، کنٹر ی ہیڈ اے اے اے ایسوسی ایٹس کا شف اقبال دیگر معزز مہمانو ں نے بھی شرکت کی ۔چیئرمین اے اے اے ایسوسی ایٹس فواد بشیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اے اے اے ایسوسی ایٹس مختلف کاموں کے ذریعے دوسروں کی مدد کرنے کی اہمیت پر یقین رکھتا ہے ۔ 

ہماری کمیونٹی میں غذائی قلت کے شکار افراد کیلئے مناسب اور پائیدار خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ہمارے معاشرے کو خوش کن بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غریبی اور بھوک سے دوچار لوگوں کو کھانا کھلا کر خو شی حا صل ہو تی ہے تا کہ رب کی قر بت حاصل کی جا ئے ۔اے اے اے ایسوسی ایٹس نے پچھلے سال آر سی سی آئی کے تعاون سے جڑواں شہروں کی پسماندہ آبادی کو باوقار طریقے سے کھانا کھلانے کیلئے رمضان کے پورے مہینے میں 500 افراد کیلئے روزانہ افطار کا اہتمام کیا تھا۔ اے اے اے ایسوسی ایٹس نے 19 مئی 2021 کو اسلام آباد میں جے ڈی سی کی شراکت سے کیپیٹل سٹی میں پمز ہسپتال کے باہر دنیا کا سب سے بڑا فری موبائل ریسٹورنٹ قائم کیا۔

کراچی میں فری موبائل ریسٹورنٹ کے کامیاب آغاز کے بعدجے ڈی سی    اے اے اے ایسوسی ایٹس کے ساتھ مل کر اپنے مفت فوڈ پروگرام کے اقدام کو دوسرے شہروں تک بڑ ھانے کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سرگر م ہے ۔جنرل سیکرٹری جے ڈی سی فانڈیشن سید ظفر عباس جعفری نے اے اے اے ایسوسی ایٹس کی کا وشو ں کو سراہتے ہو ئے بتا یا کہ جے ڈی سی غیر منافع بخش خیراتی ادارہ ہے۔جے ڈی سی دنیا کے تمام حصوں میں انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتا ہے۔اے اے اے ایسوسی ایٹس کیساتھ مل کر ضرورت مندلو گو ں کی خدمت کی جائیگی ۔معاشرے سے بھوک مٹانے، فلاحی اور غذائیت بخش بنانے کیلئے ایک سمت میں آگے بڑھنا اہم ہے۔




0/کمنٹس: