تحصیل گوجرہ کی راشدہ کی محنت اور خودمختاری پورے خاندان کی قوت بن گئی

تحصیل گوجرہ کی راشدہ کی محنت اور خودمختاری پورے خاندان کی قوت بن گئی


ہنر مند افراد کے لئے روزگار حاصل کرنا اور گھر کو چلاناکوئی مشکل کام نہیں، بس دل میں جذبہ اور لگن کا ہونا ضروری ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا پنجاب کی تحصیل گوجرہ کی رہائشی راشدہ کے ساتھ۔ جب مشکلات نے گھر کی دہلیز پر قدم رکھا تو ان کا ہنر ان کے کام آگیا۔کووڈ وباء کے دوران راشدہ کے شوہر محمد عمران کی نوکری چلی گئی جس سے ان گھر کا خرچ چلنا مشکل ہوگیا۔کھانا، رہائش اور بچوں کی فیس کے خرچے پورے ہونا ناممکن نظر آنے لگا۔ سخت مالی پریشانی  کے باعث راشدہ نے اپنے ہنر کے ذریعے اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔بظاہر یہ مشکل تھا مگر کچھ کردکھانے کا عزم انسان کا حوصلہ ٹوٹنے نہیں دیتا۔

  مشکلات سے خوشحالی تک کے سفر کے بارے میں راشدہ بتاتی ہیں کہ”جب میرے شوہر کی نوکری گئی تو ایسا لگا جیسے ہمارے سر پر آسمان ٹوٹ پڑا ہو۔ گزر بسر کے بھی پیسے نہ تھے۔ پہلے تو سمجھ نہیں آیا کہ اب یہ سب خرچے کیسے پورے ہوں گے۔چاربچوں کا ساتھ تھا، فکر نے خود کچھ کردکھانے کا جذبہ بیدار کیا۔“انسان میں آگے بڑھنے کی لگن ہو تو وہ اپنا راستہ خود ہی بنا لیتا ہے۔   راشدہ کو کپڑے کے کاروبار کا پہلے سے تجربہ تھا، اپنی صلاحیتوں پربھروسہ کرتے ہوئے انہوں نے اپنا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ مگر بدقسمتی سے راشدہ کے پاس کاروبار شروع کرنے کے لیے سرمائے کی کمی تھی۔ایسے میں ان کے پڑوس میں رہنے والوں نے انہیں موبی لنک مائیکرو فنانس بینک (ایم ایم بی ایل) کے بارے میں آگاہ کیا۔

فوڈ پانڈا 35ملین ڈالر سے نچلے، چھوٹے و درمیانی کاروبار کی ڈیجیٹلائزیشن، رائیڈرز کی معاونت اور کمیونٹیز کی ترقی کے لئے پرعزم

 مکمل تحقیق کے بعد راشدہ نے ایم ایم بی ایل سے رابطہ کیا اور کاروباری قرضہ کے لیے درخواست دی۔ ان کی قرض کی درخواست قبول کر لی گئی اور راشدہ کوابتدائی سرمائے کے طور پر ایک لاکھ روپے کا قرض ملا، جس سے انہوں نے کپڑے کا کاروبار شروع کیا۔اچھی نیت اور محنت کے باعث کاروبار نے ترقی کی۔ پہلے قرض کی قسطیں مکمل ہونے کے بعد اس نے اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے دوسرے قرضے کے لیے درخواست دی۔دوسرا لون سائیکل بھی ایک لاکھ روپے تھا جس نے ان کے کاروبار کو وسیع کرنے میں مدد فراہم کی۔ قرض کا صحیح استعمال کرتے ہوئے نہ صرف راشدہ نے اپنے خاندان کو مشکل حالات سے نکالا بلکہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر بہت ساری خواتین کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے اپنے علاقے کی دوسری خواتین کو بھی خودمختار بنانے کا بیڑا اٹھایا۔ وہ بہت سی خواتین کو مفت تربیت دے رہی ہیں۔راشدہ کا کہنا ہے کہ  ”ہمارے معاشرے میں گھر کی ذمہ داری مرد کے ہی اوپر ہوتی ہے اور عورت کو وہ اعتماد ہی نہیں دیا جاتا تھا کہ اس میں بھی کوئی ہنر ہے اور وہ بھی ترقی کی منزلیں طے کر سکتی ہے۔پہلے خواتین کا کاروبار اور کیرئیر کی جانب اتنا زیادہ رجحان نہیں تھا، لیکن اب صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔ میرا عزم ہے کہ میں اپنے علاقے کی خواتین کو ہنر سے آراستہ کروں تاکہ کسی بھی مشکل گھڑی میں وہ خود کو لاچار نہ سمجھیں۔اگر عورت ٹھان لے تووہ ہر مشکل سے لڑ کر اپنے گھرانے کوپالنے کا باعث بن سکتی ہے۔“

‫ٹیکنو فینٹم ایکس اور کیمون 19 پرو کلنچ پروقار آئی ایف ڈیزائن ایوارڈ 2022 حاصل کئے

راشدہ نے اپنے شوہر کی نوکری ختم ہونے کے بعد کمزور پڑنے کی بجائے اپنی ہمت اور لگن سے اپنی قسمت بدل دی اور آج ایک کامیاب اور خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔ موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کی طرف سے فراہم کردہ مدد اور مالی رہنمائی سے راشدہ اور ان کے گھر والوں کو ایک اچھی زندگی میسر آئی۔راشدہ  کے شوہر نے بھی ان کے کام میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔دن رات کی محنت سے آج یہ جوڑا ایک آرام دہ زندگی گزار رہا ہے اور اپنے بچوں کے اسکول اور ٹیوشن کے اخراجات بھی ادا کرنے کے قابل ہے۔ راشدہ  اڑسٹھ سو کی ماہانہ قسط ادا کر رہی ہیں۔ راشدہ کا کہنا ہے کہ ”میں ہمیشہ موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کی شکر گزار رہوں گی کہ انہوں نے مجھے ضرورت کے وقت مالی مدد فراہم کی اور مجھے اپنی صلاحیتوں کو بروِکار لانے کا موقع دیا۔ اگر بینک نے میرا ساتھ نہ دیا ہوتا تو میں اچھی زندگی گزارنے اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے قابل نہ ہوتی۔“

 موبی لنک مائیکرو فنانس بینک سے قرض کے ذریعے نہ صرف راشدہ ایک کامیاب کاروبار کی مالک بنی بلکہ ہزاروں مزید خواتین نے بھی اپنے خاندان کی ذمہ داریاں اٹھائیں اوراپنے آپ کو منوایا۔ ایم ایم بی ایل خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مالی خدمات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ پاکستان کی تقریباََ نصف آبادی  خواتین پر مشتمل ہے اور پائیدار معاشی ترقی کے حصول کے لئے انکی معاشی دھارے میں شمولیت انتہائی اہم ہے۔ ایم ایم بی ایل میں خواتین کی بااختیاری کو بہت زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔ موبی لنک مائیکرو فنانس بینک نے ایسے متعدد اقدامات اور پالیسیاں متعارف کرائی ہیں تاکہ اپنے ہاں صنفی شمولیت کے کلچر کو یقینی بنایا جائے جس کی بدولت تمام خواتین کی ترقی کا عمل آگے بڑھے اور وہ معاشی طور پر خود مختار ہوں۔

ایشیا آرٹس گیم چینجر ایوارڈز میں زیب بنگش کی کارکردگی کو سراہا گیا

موبی لنک مائیکروفنانس بینک کو قرضہ لینے والوں اور بچت کرنے والے افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے اعتبار سے پاکستان کے سب سے بڑے مائیکروفنانس بینک کے طور پرمانا جاتا ہے۔ایم ایم بی ایل اپنی اعلیٰ معیار کی خدمات زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور ملک میں چھوٹے و درمیانی کاروبار میں مالیاتی سہولیات کی توسیع کے لئے کوشاں ہے۔ ایم ایم بی ایل خواتین، گھرانوں اور چھوٹے و درمیانی کاروبار کو معیاری مالیاتی خدمات کی باسہولت رسائی فراہم کرتا ہے۔

0/کمنٹس: