'یو پیسہ رمضان آفر': فلاحی تنظیموں کو عطیات دینے والوں کے لیے انعامات کا اعلان

 اسلام آباد – 27 اپریل، 2022: اس رمضان، یوپیسہ نے پاکستان میں عوامی فلاحی تنظیموں اور سماجی خدمت کے اداروں کی مالی امداد کرنے  والے یوفون 4G کے پری پیڈ صارفین کے لیے شاندار انعامات کا اعلان کردیا ہے۔

عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے، یو پیسہ ایپ کے ذریعے کی گئیں عطیات پر شاندار انعامات دے جائیں گے۔یوفون 4G پری پیڈ کے ہر صارف کو   50 روپے یا اس سے زائد رقم عطیہ کرنے پر 1000Mbs، 1000 آن نیٹ Minutes، اور 1000 SMS موصول ہوں گے، جن کی میعاد چوبیس گھنٹے ہوگی۔ 

 یوزر فرینڈلی انٹرفیس کی وجہ سے یو پیسہ ایپ کے ذریعے عطیات دینا انتہائی آسان اور باسہولت  ہے۔ صارفین کی آسانی کے لیے،  یوپیسہ ایپ پرپاکستان کی تمام سرکردہ فلاحی تنظیموں اور سماجی خدمت کے اداروں کی فہرست موجود ہے، جہاں سے صارفین  اپنی منتخب تنظیموں کو مالی امداد بھیج سکتے ہیں۔ یہ تمام فلاحی تنظیمیں لاکھوں مستحق افراد اور خاندانوں کی مدد کے لیے ہماری مالی امداد کی منتظر ہیں۔   

ایدھی فاؤنڈیشن، اخوت، جابر بن حیان، شوکت خانم میموریل ٹرسٹ، شفا فاؤنڈیشن، شفا آئی ٹرسٹ، ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈویلپمنٹ سوسائٹی، راشد خان ٹرسٹ، دی ایس سی پی اور وزیر اعظم پاکستان فنڈ برائے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم، سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ، پنک ربن، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، ویژن فورٹی سیون فاؤنڈیشن، پی ایم کوویڈ 19 وبائی امدادی فنڈ، بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ، سندس فاؤنڈیشن، رزق ٹرسٹ، ادارۃ المصطفیٰ ٹرسٹ، اور دعوت اسلامی ٹرسٹ یوپیسہ ایپ کے ذریعے ہماری امداد کے منتظر ہیں۔

 پاکستانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد رمضان کے مقدس مہینے کی حقیقی روح کے مطابق عطیات دینے کے لیے یو پیسہ ایپ کا استعمال کرتی ہے۔ البتہ ضروری ہے کہ عطیات محفوظ ہاتھوں میں دی جائیں تاکہ تمام عطیات مستحق لوگوں تک پہنچ سکیں۔لہٰذا، یوپیسہ پر صرف انہی فلاحی اداروں کی فہرست دی گئی ہے جو وزارتِ داخلہ حکومت ِ پاکستان سے تصدیق شدہ ہیں۔ یوپیسہ رمضان آفر رمضان 2022 کے آخر تک جاری رہے گی۔

آپ کی عطیات کی منتظر فلاحی تنظیموں کی فہرست اینڈرائیڈ ایپ پر دستیاب ہے اور یو ایس ایس ڈی  *786*8#  ڈائل کرکے بھی اس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ تمام انعامات ٹرانزیکشن کے اگلے دن بھیجے جائیں گے۔ ہمار ا فرض ہے کہ ہم ان تمام فلاحی و سماجی خدمات کے اداروں کی فراخدلی سے مدد کریں، تاکہ وہ مستحق افراد کی مدد کر سکیں۔

'یو پیسہ رمضان آفر': فلاحی تنظیموں کو عطیات دینے والوں کے لیے انعامات کا اعلان



0/کمنٹس: