پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے پاک قطرجنرل تکافل کو اے پلس (A+)ریٹنگ تفویض کردی

 پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے پاک قطرجنرل تکافل کو اے پلس (A+)ریٹنگ تفویض کردی

کراچی: پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA) نے پاک قطر جنرل تکافل کیلئے انشورر فنانشل اسٹرینتھ ریٹنگ 'A+'تفویض کی ہے۔تفویض کردہ ریٹنگ پالیسی ہولڈرز کی ذمہ داریوں اور معاہدہ کی ذمہ دارداریوں کو پورا کرنے کی اعلیٰ صلاحیت کی نشاندہی کرتی ہے جو کمپنی کی منا سب کیپٹلائزیشن اور لیکویڈیٹی پروفائل سے ظاہرہوتی ہے۔ 



مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی، خاص طورپر موٹر بزنس نے ٹاپ لائن میں اہم کردار ادا کیاہے۔  پاک قطرجنرل تکافل ملک کی ممتاز تکافل کمپنی ہے جو کہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے مضبوط منافع کی شرح کے ساتھ ہرایک کو مالی تحفظ فراہم کرنے کی پیش کش کررہی ہے۔ 

ایم ایم بی ایل کا خواتین کی ڈیجیٹل مالی سہولیات کی رسائی مستحکم بنانے کیلئے آئی ڈبلیو سی سی آئی سے اشتراک

پاک قطرجنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زاہد حسین اعوان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے نہایت خوشی ہے کہ بزنس کے تمام پہلوؤں میں کمپنی کی شاندار کارکردگی کوتسلیم کیاجارہا ہے۔یہ صرف ہماری کمپنی کے بہترین تنظیمی اسٹرکچر، تجربہ کارمینجمنٹ، شرکاء فنڈاور شیئرہولڈرز فنڈ کے نتائج میں بہتری کی وجہ سے ممکن ہوا جس نے مجموعی سرمایہ کاری کے اشاریے میں مثبت کردار اداکیاہے۔ کمپنی کے لیکوڈیٹی پروفائل کوقابلِ انتظام حدود میں برقرار رکھی جانے والی ذمہ داریوں کے ساتھ درست سمجھا جاتاہے اور آؤٹ اسٹینڈینگ کلیمز کی مدّت بھی تسلی بخش ہے۔ انہوں نے کہاکہ کمپنی کے کاروبارکی ترقی میں ہونے والے اخراجات کی تناسب میں کمی کی وجہ سے انڈررائٹنگ کے نتائج میں بہتری آئی ہے۔ یہ کامیابی ہماری پر عزم ٹیم کی مسلسل محنت کی عکاسی کرتی ہے۔


0/کمنٹس: