موبی لنک مائیکروفنانس بینک کا باخبر کسان کے ساتھ اشتراک ، پاکستان بھر میں اپنے زرعی قرض داروں کیلئے ڈیجیٹل سہولیات میں وسعت لائی جائے گی


اسلام آباد: پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے چھوٹے کسانوں کو مشاورتی خدمات فراہم کرنے والے صف اول کے ایگری ٹیک ادارہ باخبر کسان (بی کے کے) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس اہم اشتراک کی بدولت بی کے کے کی جانب سے فصل کی قسم کی شناخت، جائزہ اور نگرانی، موسم، مقام، لائیو اسٹاک وغیرہ سے متعلق ایم ایم بی ایل کے زرعی قرض داروں کی معاونت کیلئے ڈیجیٹل اور تکنیکی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔ ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او غضنفر عظام اور سی ای او بی کے کے خضر عالم خان نے اسلام آباد میں دونوں اداروں کی سینئر انتظامیہ کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط کئے۔ 

نئی سرکار کے آتے ہی مختلف ادویا ت کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کردیا گیا

اس شراکت داری کے تحت ایم ایم بی ایل اپنے قرض داروں کو ڈیجیٹل سہولیات کے استعمال کیلئے بااختیار بنائے گا اور پیداوار بڑھانے کے لئے کسانوں کو زرعی ماہرین سے جوڑے گا۔ اس اتحاد کی بدولت نہ صرف کسانوں میں ڈیجیٹل خواندگی کی شرح بہتر ہوگی بلکہ وہ مسلسل زرعی ماہرین سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور انہیں فصل کے انتظام، پروان چڑھانے اور مویشی پالنے سے متعلق سہولت حاصل ہوگی۔  

اس اشتراک سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ایم ایم بی ایل کے چیف فنانس اینڈ ڈیجیٹل آفیسر، سردار محمد ابوبکر نے کہا، "پاکستان کے زرعی شعبے میں ڈیجیٹل خدمات کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی بہت زیادہ امکانات ہیں اور ایگری کامرس، فصل اور لائیو اسٹاک کی ایڈوائزری، موسمی حالات اور طوفان کے انتظامات کے سلسلے میں کسانوں کو بہتر رسائی کی فراہمی کے مواقع موجود ہیں۔ اس اشتراک کے ذریعے ایم ایم بی ایل ملک میں ایگری ٹیک منظرنامہ کو مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہے جس کے لئے اپنے کاشتکار صارفین کو  ڈیجیٹل طریقے سے بااختیار بنایا جائے گا۔ ایم ایم بی ایل سے یہ قرضہ لینے والوں کی تعداد تقریبا 63 فیصد پر مشتمل ہے، اور ان کے لئے جدید انداز سے مالیاتی سہولیات پیش کرنے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ "

انٹرنیٹ : 21 اپریل کو انٹرنیٹ رفتار میں کمی کا سامنا ہوسکتا ہے

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیف اسٹریٹجی آفیسر بی کے کے، فواد عمران خان نے کہا، "باخبر کسان ایم ایم بی ایل کے ساتھ اس اشتراک پر خوش ہے۔ کسان ان تمام سرگرمیوں میں مرکزی اہمیت رکھتے ہیں جو ہم باخبر کسان کے تحت سرانجام دیتے ہیں۔ یہ اقدام زراعت میں مالیاتی سہولیات کے فروغ میں طویل سفر طے کرے گا۔ یہ کئی طرح سے نہایت اہم ہے لیکن بدستور معیشت کا نظرانداز شعبہ ہے۔ کسانوں کو بروقت قرضوں کی فراہمی بالخصوص چھوٹے کسانوں کو فصل کی اچھی و معیاری پیداوار یقینی بنانے میں ایک اہم جزو ہے۔ ایم ایم بی ایل کے ساتھ ہم زرعی پیداوار میں بہتری کی جانب بڑھیں گے اور پاکستان کو پہلے سے زیادہ خوشحال بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔"

 اس اقدام کے تحت ایم ایم بی ایل کے قرض داروں کو پاکستان بھر میں اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے خدمات فراہم کی جاسکیں گی اور کسانوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے سرمایہ کاری ان کیلئے زیادہ پیداوار اور مہارت میں اضافے کی ضامن ہوگی۔ ایم ایم بی ایل اپنے خوش حال کسان لون، پاس بک لون، ٹریکٹر لون، خوش حال کسان ویلیو چین، اور لائیو اسٹاک لون کے ذریعے کسانوں کی مالی رسائی میں بہتری لانے کیلئے پرجوش انداز سے کام کررہا ہے۔ بی کے کے کی شراکت داری سے بینک اپنے قرض داروں کو ایگری ٹیک کے شعبے کی ایڈوائزری خدمات کی رسائی کیلئے پرعزم ہے جس کی بدولت وہ پیدوار کے نقصان اور لاگت میں کمی لاکر منافع کو یقینی بنا سکیں گے۔

0/کمنٹس: