کاروباری خواتین کو تربیت کی فراہمی کے لئے میٹا کا این آئی بی اے ایف سے اشتراک

 کراچی:  عالمی سوشل میڈیا ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (Meta) نے ملک میں کاروباری خواتین کی مہارتوں میں اضافے اور تربیت کی فراہمی کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذیلی ادارہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس (این آئی بی اے ایف) سے اشتراک کیا ہے۔ 

اس پروگرام کا نفاذ مالیاتی آگہی کے ذریعے کاروباری استحکام (بی آر ایف ای) اقدام کے تحت کیا جارہا ہے جو خواتین کی بااختیاری سے متعلق میٹا کے فلیگ شپ پروگرام 'شی مینز بزنس' (SheMeansBusiness) کا حصہ ہے۔ پاکستان میں 'شی مینز بزنس 'کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور یو ایس ایڈ کے اشتراک سے مئی 2020 میں متعارف کرایا گیا تاکہ خواتین کی زیر قیادت کاروبار کو مستحکم بنایا جائے، بالخصوص عالمی وبا کرونا کے باعث معیشت پر منفی اثرات ہیں۔ 

آرکرومہ پاکستان نے اولین پانچ بہترین کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہونے کا اہم اعزاز حاصل کرلیا

اس سلسلے میں میٹا، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس (این آئی بی اے ایف) کے اشتراک سے ایسی 3 ہزار کاروباری خواتین کیلئے آن لائن ٹریننگ کے سیشنز منعقد کئے جائیں گے جو این آئی بی اے ایف کی نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ (این ایف ایل پی۔ وائی) کا حصہ ہیں۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ کاروباری خواتین کی مالیاتی سوجھ بوجھ کو مستحکم بنایا جائے اور انکے کاروبار کی ترقی میں معاونت فراہم کرکے معاشرے میں انکا سماجی و معاشی کردار بڑھایا جائے۔ این ایف ایل پی۔ وائی پروگرام ذاتی سرمائے کے انتظام پر توجہ دیتا ہے اور پاکستان میں اسکی وسیع رسائی ہے۔ 


این آئی بی اے ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر ریاض نذر علی چنارا نے کہا، "خواتین کی بااختیار ی کو آگے بڑھانے کے لئے انکی مالی بااختیاری نہایت اہم ہے۔ این آئی بی اے ایف کو خوشی ہے کہ میٹا کے اشتراک  سے پاکستانی خواتین کی مالیاتی خواندگی اور انکی ڈیجیٹل مہارتوں کو مستحکم کیا جائے گا۔ ہمیں امید ہے کہ اس اشتراک سے ہماری خواتین کو اپنا کاروباری سفر آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔"

میٹا میں اے پی اے سی پالیسی پروگرامز اینڈ گورنمنٹ آؤٹ ریچ کی ڈائریکٹر، بیتھ این لم نے بتایا، "ہم کاروباری پاکستانی خواتین کی تربیت اور مالیاتی تعلیم میں بہتری کے لئے این آئی بی اے ایف کے ساتھ اشتراک پر خوش ہیں۔ چھوٹے و درمیانی کاروباری کے استحکام کے لئے مالیاتی آگہی بہت ضروری ہے، خاص طور پر جب ڈیجیٹل مہارتوں کو بھی اسکے ساتھ یکجا کیا جاتا ہے۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران ہمارے سامنے یہ بات آئی کہ وہ کاروباری افراد جنہوں نے ڈیجیٹل ٹولز کو اختیار کیا وہ زیادہ مستحکم رہے۔ مالیاتی تعلیم کی بدولت وہ اپنا کاروبار مزید آگے بڑھا سکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ سہولت ملک میں کاروباری خواتین کے لئے قابل ذکر انداز سے تبدیلی لے کر آئے گی۔"  

لکی سیمنٹ نے 34میگاواٹ سولر پاور پراجیکٹ اور 5.58میگاواٹ ریفلیکس انرجی اسٹوریج کے منصوبے کااعلان کردیا

میٹا اور این آئی بی اے ایف کے اشتراک کا مقصد یہ ہے کہ کاروباری افراد کو بہتر مواقع اور مہارتوں سے آراستہ کرکے دو اداروں کے مشترکہ تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے۔ میٹا کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، اور کرونا کے بعد معاشی بحالی اور ترقی کے لئے ڈیجیٹل مہارتوں کی برتری حاصل ہے جبکہ این آئی بی اے ایف ملک میں کاروباری اور پروفیشنل افراد کے انتظام، چھوٹے اور دیہی سرمایہ فراہم کرنے والوں، کمرشل بینکرز کی صلاحیتوں میں اضافے کے انتظام، فنانس، بینکنگ اور معیشت سے متعلق سیمینارز، ورک شاپس اور وسیع اقسام کے تربیتی پروگرامز کی تیاری اور صلاحیتوں میں اضافے کی مہارت رکھتا ہے۔ نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ (این ایف ایل پی- وائی) پاکستانی نوجوانوں اور اسکول جانے والے بچوں میں پیسوں کے انتظام کی مہارتوں سے متعلق آگہی فراہم کرتا ہے۔ 

0/کمنٹس: