میری کوئی قیمت ہے اور نا ہی کوئی مجھے خرید سکتا ہے: عامر لیاقت
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے کہا ہے کہ میری کوئی قیمت ہے اور نا ہی کوئی خرید سکتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میری کوئی قیمت ہے اور نا ہی کوئی خرید سکتا ہے،بس استعفیٰ دینے سے پہلے میرے حلقے والوں کو لیز اور لائنز ایریا کے غریبوں کو پانی مل جائے ۔
انکا کہنا تھا کہ کے پی کے کے مزدور عمر صادق کی ۵ سالہ بیٹی مروی کی عصمت دری کرکے زندہ جلانے والے قاتل کو سزا ملُ جائے اس سے زیادہ مجھےکیا چاہیے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ میرا ٹی وی کیرئیر تھا جس آپ نے تباہ کر دیا ہے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں